| | | | |

ٹیسٹ اننگ کی تمام 10 وکٹیں لینے والے اسپنر اعجاز پٹیل کیوی ٹیم سے ڈراپ

ویلنگٹن،کرک اگین رپورٹ

file photo

یہ سوچنا ہی کتنا مزیدار اور جادوئی ہے کہ میں ایک اننگ کی تمام ٹیسٹ وکٹیں اڑادوں۔کہاں 1877 اور کہاں 2021۔ٹیسٹ کرکٹ 144 سالہ تاریخ میں ایسا اگر تیسری بار ہو تو کیا کہنے۔تاریخ میں ہمیشہ کے لئے امر ہونا ہوگا۔اس سے بڑا کیا ٹائٹل ہوگا۔پھر یہ ہوجائے تو کرکٹر کہاں ہوگا؟آسمان پر شاید اس سے بھی اونچائی پر۔یہاں تک تو مزیدار بات ہے لیکن ایسا کارنامہ سرانجام دینے کے فوری بعد اگلے ہی ٹیسٹ سے ایسے کرکٹر باہر ہوجائے تو وہ ایسا بے ہوش ہوگا کہ اسے علم ہی نہ ہوگا کہ کب اتنی بلندی سے پٹخ کر زمین پر گرا بلکہ دھنسا۔

اعجاز پٹیل کی تاریخی 10 وکٹوں پر ان کے 10 ساتهیوں کی کالک

ایسا نیوزی لینڈ کے کرکٹر اعجاز پٹیل کے ساتھ ہوگا ہے۔ابھی اس ماہ کے شروع ہی کی بات ہے۔3 ہفتے بھی مکمل نہیں ہوئے۔یہ اعجاز پٹیل تھے،جنہوں نے کیویز کی نمائندگی کرتے ہوئے بھارت جیسے ملک میں اس کے خلاف اننگ کی تمام 10 وکٹیں اپنے نام کیں۔ممبئی ٹیسٹ میں انہوں نے مجموعی طور پر 14 کھلاڑی آئوٹ کئے۔اننگ کی 10 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے بائولر بنے لیکن اس کے ٹھیک 3 ہفتوں بعد نیوزی لینڈ کے اگلے ٹیسٹ میچ سے وہ ڈراپ کردیئے گئے ہیں۔

ممبئی ٹیسٹ نیوزی لینڈ اپنی پوری بیٹنگ لائن کی ناکامی بلکہ نالائقی کی وجہ سے ہارا تھا لیکن ملبہ سارا ایک ہیرو پر گرایا گیا ہے۔بنگلہ دیش کے خلاف یکم جنوری 2022 سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے انہیں باہر کردیا گیا ہے۔کیویز نے اسکواڈ کی لسٹ جاری کردی ہے۔ڈیون کونوے کی واپسی ہوگئی ہے۔ویلنگٹن کے آل رائونڈر راچین رویندرا کو 13 رکنی اسکواڈ میں ڈالا گیا ہے،وہ ایک سپنر ہیں۔

دورہ بھارت کی 4 اننگز میں صرف 20 رنزبنانے والے راس ٹیلر شامل ہیں۔کپتان کین ولیمسن ان فٹ ہونے کی وجہ سے پوری سیریز سے باہر ہیں۔ٹام لیتھم قیادت کے فرائض سر انجام دیں گے۔نیل ویگنار اور ٹم سائوتھی کو بھی جگہ مل گئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *