ٹرینٹ برج ناٹنگھم،کرک اگین رپورٹ
دن بھر مایوس کن اوورز کروانے،تھکاوٹ کا شکار ہوکر رات کو بے سدھ ہوکر سونے والے انگلش پیسر کو آگ کی خبر نے لپیٹ لیا،ان کا سب کچھ خاکستر ہوگیا ہے۔کرکٹر ٹیسٹ میچ کے دوران گہرے صدمہ سے دوچار ہوگئے ہیں۔
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا دوسرا کرکٹ ٹیسٹ ٹرینٹ برج میں جاری ہے۔جمعہ کا دن ان کے لئے یوں مایوس کن تھا کہ کیویز نے سارا دن انگلینڈ کو آگے لگائے رکھا۔سٹورٹ براڈ کوکوئی وکٹ بھی نہیں ملی تھی۔رات 10 بجے سونے والے سٹورٹ براڈ کو صبح 6 بجے آگہا کیا گیا کہ ان کے کاروبار کو آگ لگ گئی ہے۔واقعہ اسی رات صبح 3 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا تھا۔
ٹرینٹ برج ناٹنگھم شائر میں ایک پب کے کو آنر ہیں۔واقعہ صبح ساڑھے 3 بجے کے قریب پیش آیا جب فائر فائٹرز کومیلٹن موبرے کے قریب اپر بروٹن میں ایوارڈ یافتہ ٹیپ اینڈ رن کنٹری پب میں بلایا گیا،آگ کی وجہ سے عمارت کی پہلی منزل اور چھت تباہ ہوگئی تھی۔
انگلش کرکٹرسٹورٹ براڈ نے واقعہ پر افسوس کیا ہے۔کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سب جو حفاظت سے باہر نکال لیا گیا تھا۔
سٹورٹ براڈ نے اس واقعہ کے بعد ہفتہ کو بھی بائولنگ کی۔اننگ میں 26 اوورز کئے۔107 رنزکے عوض 2 وکٹیں لیں۔کیوی ٹیم 553 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔
میچ کی تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔