| | | |

ٹیسٹ میں طوفان،بھارتی کپتان کا سٹورٹ براڈ پرلاٹھی چارج،ریکارڈ بک تبدیل

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

ٹیسٹ میں طوفان،بھارتی کپتان کا سٹورٹ براڈ پرلاٹھی چارج،ریکارڈ بک تبدیل۔کپتان بنتے ہی فاسٹ بائولر جسپریت بمراہ نے ریکارڈ بک اکھاڑپچھاڑ دی ہے۔ایج باسٹن ٹیسٹ میں ایک اوور میں زیادہ رنز کا ٹیسٹ کرکٹ کا ریکارڈ بناڈالا ہے۔

انگلینڈ اور بھارت کے ایج باسٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلے موم نے مداخلت کی،اس کے بعد بھارتی کپتان نے ایسا لاٹھی چارج کیا کہ انگلینڈ کے تجربہ کار بائولر سٹورٹ براڈ ان کے نشانہ پر آگئے۔

جسپریت بمراہ بنیادی طور پر ایک فاسٹ بائولر ہیں لیکن انہوں نے میلہ لوٹنے کے لئے انتخاب بھی فاسٹ بائولر کا کیا۔انہوں نے ان کے ایک اوور میں 35 رنزبناڈالے،یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین اورر بن گیا۔سٹورٹ براڈ مظلوم اور بمراہ ہیروکے طور پر درج ہوگئے۔

سٹورٹ براڈ نے پہلی بال پر چوکا مارا۔دوسری وائیڈ بال تھی،چوکا بھی بائی کا ساتھ تھا،یوں اس بال پر 5 رنز ملے۔۔تیسری بال نوبال ہوئی،اس پر چوکا لگا۔پھر ایک چھکا،3 چوکے ایک چھکا اور ایک سنگل بنا۔اس طرح ان کے اوور میں 6 فاضل رنز تھے۔29 اسکور بمراہ کے بیٹ سے پھوٹے۔

یہ یوں ورلڈ ریکارڈ بن گیا کہ اس سے پہلے برائن لارا،آسٹریلیا کے جارج بیلی اور جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج 28،28 اسکور بنانے کا ریکارڈ رکھتے تھے۔

حسن علی کی نایاب تصاویر نکلنے لگیں،اہم خبریں،کرکٹ رائونڈاپ

سٹورٹ براڈ کے لئے اب ایک روزہ کرکٹ باقی رہ گئی ہے،اس میں بھی وہ کبھی پٹیں گے۔2007 میں وہ ٹی 20 میں جنوبی افریقی سرزمین پر ورلڈ کپ میچ میں بھارت کے یووراج سنگھ سے 6 چھکے کھاکر 36 رنز دینے کا مہنگا ترین ریکارڈ بنواچکے ہیں،یہ الگ بات ہے کہ  ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ 2021 میں سری لنکا کے دھنن جایا کے اوور میں 6 چھکے لگاکر 36 رنز لے چکے ہیں ،سٹورٹ براڈ پھر بھی ٹی 20 کرکٹ کے مہنگے بائولر ہی کہلائیں گے،کارنامہ میں اشتراک ہوا تھا۔

بھارتی ٹیم پہلی اننگ میں 416 رنزبنانے میں کامیاب رہی ہے۔رویندرا جدیجا نے بھی 104 رنزکے ساتھ سنچری کی،بمراہ 31 پر ناقابل شکست آئے۔جمی اینڈرسن نے 60 رنز دے کر 5 اور سٹورٹ براڈ نے 86 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔جواب میں کھانے کے وقفہ تک انگلینڈ نے 1 وکٹ پر 16 اسکور کئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *