| | | | | |

ٹی 20 رینکنگ،بابر اعظم کا تاج چھن گیا،محمد رضوان ترقی پر گامزن

دبئی،کرک اگین رپورٹ

جیسا کہ کرک اگین نے گزشتہ رات لکھا تھا کہ پاکستانی کپتان اپنے ورلڈ ٹی 20 نمبر ون پوزیشن کے خود ہی دشمن بن گئے ہیں،اس کی تصدیق آئی سی سی نے بھی کردی ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں مسلسل دوسری اننگ میں ناکام رہنے والے دائیں ہاتھ کے بیٹر رن آئوٹ ہوگئے تھے۔نتجہ میں نمبر ون پوزیشن سے بھی آئوٹ کردیئے گئے ہیں۔

بابر اعظم اپنی ورلڈ نمبر ون پوزیشن کے خود ہی دشمن،مسلسل دوسری ناکامی،عجب آئوٹ

بدھ کو جاری ہونے والی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان نے پہلیپوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے جب کہ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم دوسری پوزیشن پر ہیں۔پاکستانی کپتان بابر اعظم 805 ریٹنگ سے 789 ریٹنگ پر گرتے ہوئے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔محمد رضوان  جنہوں نے مسلسل اچھی اننگز کھیلی ہیں وہ 766 ریٹنگ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

ٹی 20 پلیئرز کی بائولنگ رینکنگ میں شاداب خان ٹاپ 10 میں داخل ہوئے ہیں، 636 ریٹنگ کے ساتھ ان کا 9 واں نمبر ہے۔سری لنکا کے ہاسا رنگا پہلے نمبر پر ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *