| | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ،بنگلہ دیش کو بڑی اپ سیٹ شکست،نیندیں اڑ گئیں

ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ،بنگلہ دیش کو بڑی اپ سیٹ شکست،نیندیں اڑ گئیں۔آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے وارم اپ میچز میں ہی اپ سیٹ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،سب سے بری حالت بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی سامنے آرہی ہے،جو 48 گھنٹوں میں مسلسل دوسرا وارم اپ میچ ہارچکی ہے۔پہلی شکست کی تو سمجھ آتی تھی کہ مقابلہ میں سابق چیمپئن سری لنکن ٹیم تھی۔اس سے ہار کوئی بڑی بات نہ تھی۔جمعرات کو آئر لینڈ جیسی ٹیم سے شکست اس کے لئے بڑے خطرے کا الارم بجاگئی۔

ابو ظہبی میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم نے پہلے کھیل کر3 وکٹ پر 177 رنزبنائے،اس سے صاف لگا ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم کی بائولنگ نہایت ہی خراب رہی ہے۔اس کے بائولرز بری طرح پٹے بھی،اسکور بھی بنوائے گئے۔آئرش بیٹسمین ڈینلی نے88 رنزکی اننگز کھیلی۔تسکین نے 26 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ وارم اپ میچز،کیگنروز اور کیویز کو دبوچنے والے ٹائیگرز ٹھس،سری لنکا کامیاب

جواب میں بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن سے اس سے کہیں زیادہ بہتر پرفارمنس کی توقع تھی جو اس نے پیش کی۔یہی نہیں بلکہ آئرش بچوں کے ہاتھ ٹائیگرز کی پوری ٹیم ہی 144 پر ڈھیر ہوگئی،ٹی 20 کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کا پوری وکٹیں گنوانا  الگ سے شرمناک ہوتا ہے۔دوسرا تمام بیٹسمین ناکام گئے۔ایک اور بات بھی باعث خفت تھی ،جب بنگلہ دیش کے3 ٹاپ آرڈر ہٹرز مشفق الرحیم،لتن داس اورمحمد نعیم پہلی 10 بالز میں پویلین لوٹ گئے۔سومیا سرکار نے 37 اور نورالحسن نے 38 رنز ضرور بنالئے ۔ٹیم 144 پر ہمت ہارگئی۔آئرلینڈ نے یہ میچ 33 رنز سے جیت لیا۔

ایک اور میچ میں سکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 19 رنز سے شکست دے دی۔سکاٹش ٹیم نے 203 کا بڑا مجموی بنایا ،نمیبیا ٹیم اگر چہ میچ تو نہ جیت سکی۔اس کی جوابی مزاحمت قابل تعریف رہی اور5 وکٹ پر 184 اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *