| | | | |

کیک کاٹتے ہوئے کس کرکٹر کا ڈانس،مزید کیا ہوا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف فائنل میچ سے ایک روز قبل تفریحی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔ہوٹل میں کھلاڑی مختلف سرگرمیوں میں دیکھے گئے،ایسی ہی ایک سرگرمی کرکٹر آصف علی کے آس پاس ہوئی ہے۔

آصف علی کی آج سالگرہ ہے۔کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ منائی۔چھکے لگیں نہ لگیں،آصف علی سالگرہ کیک کاٹتے ہوئے ہلکا پھلکا ڈانس ضرورکرتے پائے گئے۔

ساتھی کھلاڑیوں نے شرکت کی لیکن اہم بات یہ دیکھنے میں آئی ہے کہ کسی بھی ساتھی کرکٹر نے زیادہ ہلا گلا نہیں کیا۔کسی نے کوئی بڑی موومنٹ نہیں کی۔

خود ساختہ کرکٹ دوری ختم،سابق کپتان کی کل واپسی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 واں اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ کل اتوار کوہوگا۔

اس سے قبل پی سی بی نے ایک ویڈیو جاری کی،جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ  کرکٹر لڈو وغیرہ جیسی کھیل کی تفریح میں لگے ہیں۔پی سی بی نے بڑے میچ سے قبل کھلاڑیوں کو ریلکس کروانے کے لئے تفریح دی ہے۔اس وقت تک سیریز 3-3 سے برابر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *