| | | | | |

ایشز پر تماشا جاری،انگلینڈ کی معافی کے باوجود پاکستان پر ایک اور بڑا حملہ

 

کرک اگین تجزیہ

   آسٹریلیا اور انگلینڈ والے ایک دورسرے کو زچ کرنے پر تلے ہیں،ایشز سیریز سر پر ہے اور بے یقینی کے بادل چھائے ہیں،ایسا لگتا ہے کہ انگلینڈ کے ہر پلیئر نے ہر دن کوئی نہ کوئی جھٹکا دینے کا منصوبہ بنالیا ہے،ایک روز قبل کپتان اوئن مورگن نے کہا تھا کہ میں ابھی بھی ایشز میں اپنی ٹیم کی کپتانی کا وعدہ نہیں کرسکتا۔اب بدھ کو انگلینڈ کے اور کھلاڑی جوس بٹلر نے دعویٰ کیا ہے کہ میری خواہش  پوری نہ ہوئی تو میں ایشز میں نہیں جائوں گا۔

جھگڑا کیا ہے

کوئی بڑی بات نہیں ہے۔آسٹریلیا کے ہاں اپنے کووڈ رولز ہیں،ان میں کووڈ ٹیسٹ،قرنطینہ کی سخت شرائط اور فیملیز کی اجازت کا نہ ہونا ہے۔انگلش پلیئرز تینوں باتوں میں ریلیف چاہتے ہیں۔جوس بٹلر نے تو یہاں تک کہدیا ہے کہ  اگر فیملی کی اجازت نہیں ملی تو ایشز نہیں کھیلوں گا۔یہ بھی کوئی بات ہے کہ  میں ورلڈ ٹی 20 کپ بھی بنا فیملی کے کھیلوں۔اس کے بعد 3 ماہ آسٹریلیا میں ایسے گزاروں۔یہ نہیں ہوگا۔

نتیجہ کیا نکلے گا

کرک اگین آپ کو پیشگی آگاہ کر رہا ہے کہ تمام معاملات حل ہوجائیں گے۔فیملیز کی اجازت بھی مل جائے گی۔قرنطینہ کی شرائط بھی کم ہونگی۔انگلش پلیئرز کو فل ریلیف ملے گا۔سوال یہ ہے کہ پھر اس ڈرامے کا مقصد کیا ہے۔ایک بات ہی ہے کہ دنیا کو یہ بتانا کہ ہر ملک دوسرے سے آزاد ہے۔بگ تھری جیسا پیار نہیں ہے اور ایک دوسرے کی کوئی سپورٹ نہیں ہے۔

انگلینڈ کی معافی،آسٹریلیا اب پاکستان آئے گا؟

اہم سوال یہ ہے کہ انگلینڈ نے پاکستان سے معافی مانگ لی۔دورہ منسوخ کرنے کی معافی مانگنے کے بعد  اب اہم معاملہ آسٹریلیا کا آئے گا کہ کیا وہ پاکستان کا دورہ کرے گا؟پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان استعفیٰ دے چکے ہیں،ان معاملات کو فرنٹ لائن سے وہی دیکھ رہے تھے۔انگلینڈ کی معافی کے بعد اس کے دورے سے انکار کا جواز ختم ہوگیا۔اگلے سال پاکستان کے دورےکی حامی کا مطلب یہ نکلا کہ اس نے دیگر ممالک کے لئے راستہ بند نہیں کیا بلکہ کھلارکھنے کا آپشن دیا ہے۔ایسے میں کسی ملک کے انکار کاکوئی جواز نہیں ہوگا۔

امریکاکی جانب سے ایک نیا بل پیش ہونے کے بعد پاکستان کے لئے ممکنہ خطرات بڑھ رہے ہیں۔طالبان کی حمایت کرنے والے ممالک کے خلاف پابندیوں کی باتیں ہورہی ہیں۔ایسے میں اگر پاکستان پر کسی بھی نوعیت کی پابندی لگی تو کیا اس کے کرکٹ پر اثرات پڑیں گے۔یہ مسئلہ ہو نہ ہو،بنایا جاسکتا ہے،اس لئے انگلینڈ کی معافی  سامنے آنے کے باوجود یہ نہیں کہا جاسکتا کہ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان یقینی ہوجائے گا۔

پاکستان کے لئے سنسنی خیز فیصلوں کا وقت

پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے ضروری ہوگیا ہے کہ وہ ہم خیال ممالک کے ساتھ مل کر پلان بی بنائے۔جو ممالک یہاں کھیلنے نہیں آتے،ان سے ہرجانہ سمیت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس بٹورے۔ساتھ میں 2 قسم کے 3 ملکی کپ کروانے کا پلان کرے۔ایک سہ ملکی ٹی 20 کپ ہو۔اس میں ڈبل ہیڈر کے میچز ہوں۔دوسرا ایک روزہ کرکٹ کا 3 ملکی کپ کروایا جائے جس میں بھی ڈبل ہیڈر میچز کروائے جائیں۔اس سے 2 سیریز کا بیک اپ ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *