| | |

کرکٹ میں 441 رنز کی اننگ،ٹریسکوتھک کا ریکارڈ پاش پاش

 

لندن،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ میں 441 رنز کی اننگ،ٹریسکوتھک کا ریکارڈ پاش پاش

کرکٹ کی دنیا میں 441 رنز کی بڑی اننگ،ریکارڈ کی حد تک ریکارڈ بن گیا۔اننگ انگلینڈ میں سیکنڈ الیون کائونٹی کرکٹ میں سامنے آئی ہے۔ہیرو کی عمر 20 سال ہی ہے۔

جمعرات کو یارک شائر کی نمائندگی کرنے والے فنلے بین نے ناٹنگھم شائر کے خلاف یہ اننگ کھیلی۔ان کی اننگ میں انگلینڈ کے معروف کھلاڑی مارکوس ٹریسکوتھک کے 322 رنز کی اننگ کا ریکارڈ توڑ ڈالا،جو سمرسیٹ سیکنڈ الیون کے لئے 1997 میں بنایا تھا ۔

یارک شائر کے اوپنر بیٹر کی اننگ میں 52 چوکے اور 3 چھکے تھے۔وہ 441 پر ناٹ آؤٹ آئے۔

یہ انگلینڈ کی کائونٹی سیکنڈ الیون کا نیا ریکارڈ بھی ہے۔
یارک شائر نے ناٹنگھم شائر کے 534 رنز کے جواب میں 8 وکٹ پر 841 رنز کے ساتھ اننگ ڈکلیئر کی ۔

فنلے بین نے 2019 میں انگلینڈ انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی بھی کی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *