| | | | | |

بھارت نہ جانے کی کوئی دھمکی نہیں دی،نجم سیٹھی کا انکشاف

 میچز

لاہور،کرک اگین رپورٹ

بھارت نہ جانے کی کوئی دھمکی نہیں دی،نجم سیٹھی کا انکشاف۔پ، کسی کو دھمکی نہیں دے رہے۔بھارت پاکستان کھیلنے نہیں آتا تو ہم بھی کہہ سکتے تھے کہ ہم بھی بھارت کھیلنے نہیں جائیں گے۔ہم نے ایسا نہیں کہا لیکن مستقبل میں ہماری حکومت ہمیں روک سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کیا ہے۔

کرکٹ کی تازہ ترین نیوز کے مطابق نجم سیٹجی کہتے ہیں کہ ایشیا کپ ہی نہیں،مجھے ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی کی بھی فکر ہے۔انکار سے مسائل حل نہیں ہونگے،میں نے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا ہے،اس پر عمل کرکے مستقبل کی لائن اختیار کی جاسکتی ہے۔

ایشیا کپ،پاکستان میں ممکنہ میچزکی تفصیل،اظہر علی سے کیسی امیدیں،حسن علی کے نئے کام

کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہےکہ ایشین کرکٹ کونسل جلد ہی پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل منظور کرنے والی ہے۔اس کا اعلان اگلے چند گھنٹوں میں ہوگا۔کرک اگین کا ماننا ہے کہ یہ ماڈل قبول کرلیا جائےگا،اس کے تحت پاکستان میں میچز ہونگے ۔فائنل سمیت باقی 9 میچز باہر ہونگے۔

اس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت جائے گی اور بھارتی کرکٹ ٹیم سے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کیلئے پاکستان آنے کی تحریری منظوری لی جائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *