| | | |

ڈھول کی تھاپ،گھوڑوں کا رقص،عوام کا جم غفیر،خواتین کے آنسو،کپتان عمران خان زمان پارک پہنچ گئے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

زمان پارک میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے،گھوڑے بھی منگوالئے گئے۔گھوڑوں کا رقص ۔فیملیز جذباتی،خواتین رونے لگیں۔عمران خان کا کپتان جیسا استقبال،

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ،سابق کپتان عمران خان کا زمان پارک لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال۔ٹھوکر نیاز بیگ کا پل کراس کرتے ہی ایک کیمپ لگایا گیا ہے،جہاں پہلا استقبال کیا گیا۔دوسرا اور بنیادی استقبال زمان پارک لاہور میں ہوگا۔

پاکستان کی تاریخ میں پوری رات گزرنے کے قریب بعد علی الصبح 3 بجے کے قریب لاہور میں داخل ہوا۔ٹھوکر نیاز بیگ سے زمان پارک پہنچنے میں کافی وقت لگا۔

لاہور کی بہت بڑی عوام،ہزاروں مداحوں نے شاندار استقبال کی تیاری کی۔بہت جوش وخروش دکھائی دیا۔ورکرز کا جنون دیدنی رہا۔آتش بازی کی گئی۔پارٹی ترانوں پر رقص کا سماں تھا۔عمران خان کا انتطار نہایت شدت سے کیا گیا۔

تمام مقدمات میں ضمانت منظوری،عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان اسلام آباد سے رات 10 بجے کے بعد لاہور کے لئے بذریعہ موٹروے روانہ ہوئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں مجموعی طور پر 9 سے 10 گھنٹے گزارے۔جہاں ان کو متعدد کیسز میں ضمانت ملی اور ایک بڑی ضمانت انہیں وہاں سے یہ ملی کہ عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان کو 17 مئی تک کسی بھی کیس میں پولیس گرفتار نہیں کرسکے گی۔شام 6 بجے کے بعد عمران خان کو سکیورٹی رسک کی بنیاد پر روکا گیا اور پھر عمران خان نے تنگ آکر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا،جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ آئی جی پولیس اسلام آباد انہیں اغوا کرنے کی کوشش میں تھے۔

لاہور پہنچنے پر عمران خان پر پھولوں کی پتیاں چھوٹے لفظ ہونگے،پھولوں کی برسات کردی گئی۔استقبال کرنے والوں میں بچے،بوڑھے،خواتین،بچیاں اور فیملیز نمایاں تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *