گال،کرک اگین رپورٹ
پاکستان،سری لنکا کا پہلا ٹیسٹ کل سے،ممکنہ ٹیمیں،ممکنہ پیش گوئی۔اکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچزکی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل ہفتہ 16 جولائی سے گال میں کھیلا جائے گا۔باہمی ریکارڈز میں پاکستان نے 20 اور سری لنکا نے 16 میچز جیتے ہیں۔سری لنکا میں بھی پاکستان کی ایک فتح زیادہ ہے۔8 فتوحات کے مقابل اسے 7 ناکامیاں ہوئی ہیں۔آخری سیریز 2019 میں پاکستان میں ہوئی۔0-1 سے جیتی تھی۔2015 میں سری لنکا میں پاکستان 1-2 سے جیتا تھا۔
یہ اعدادوشمار نہایت قابل رشک ہیں۔2009 میں جب پاکستان میں سری لنکن ٹیم پر اٹیک ہوا،ٹیم دورہ ادھوار چھوڑ گئی تو ایسا لگا تھا کہ کرکٹ تعلقات بھی خراب ہوجائیں گے لیکن اس کے برعکس ہوا۔دونوں ٹیموں نے 2009 سے 2015 کے درمیان 6 سیریز کھیلیں،ایسا لگا کہ جیسے ہرسال میں ان کا مقابلہ ہے۔یہ لکھنے کا مطلب یہ ہوا کہ اب ایک عرصہ بعد سیریز ہے۔7 برس قبل جب پاکستان سری لنکا میں تھا تو یاسر شاہ ضرور تھے لیکن کپتان،نائب کپتان ،99 فیصد کھلاڑی اور تھے۔اب نوجوان اور کچھ تجربہ کار کھلاڑیوں کا ساتھ ہے۔اس لئے اب پرانے اعدادوشمار کے ساتھ تسلی رکھنا آسان نہیں ہوگا۔
یاسر شاہ کھیلیں گے یا نہیں،کوہلی،سری لنکن حالات،سیریز مستقبل پر بابر اعظم نے لب کھول دیئے
کرکٹ کی تازہ ترین،کرک نیوز،پاکستان کرکٹ اور پاکستان،سری لنکا کرکٹ کی خبروں میں یہی ایکی بات نمایاں ہوگی کہ نوجوان کپتان نوجوان ٹیم کے ساتھ سامنے موجود کئی نئے سری لنکن پلیئرز کے سامنے میدان میں اترے گی۔سوال یہ ہے کہ گال میں ایسا کیا ہوگا۔اسپنرز کی جنت ہے۔سری لنکا کے نئے اسپنر پربت جے سوریا شکار ہوسکیں گے،جنہوں نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف شروعات کیں۔ڈیبیو ٹیسٹ پر آئوٹ کرگئے۔پاکستان انکے مقابلہ میں 36 سالہ یاسر شاہ کو لایا ہے،آخری ٹیسٹ 2021 میں وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے تھے۔قریب سال ہوگیا۔پھر 2015 کی وہ کاٹ نہیں رہی۔46 ٹیسٹ میں 235 وکٹ لینے والے رائٹ ہینڈ لیگ اسپنر کا یہ دوسرا ڈیبیو ہوگا،اب چل گئے تو وکٹوں کی ٹرپل سنچری کا موقع ملے گا،ورنہ پاکستانی ٹیم میں ان کی جگہ نہیں ہوگی،ویسے کولمبو کے 3 روزہ میچ میں ایک وکٹ کے لئے وہ80 رنز دے گئے تھے۔ان کے ساتھ نعمان علی ہونگے۔ساجد خان تو پہلے ہی ڈراپ ہیں۔2 اسپنرز کے ساتھ 3 پیسرز نسیم شاہ،شاہین آفریدی اور حسن علی ہونگے۔حسن علی بھی مسلسل اپنی فارم اور بائولنگ سے لڑرہے ہیں۔قابل غور سلیکشن ہوگی۔بیٹنگ میں فواد عالم آسٹریلیا سیریز میں ناکام تھے،9 سے کم کی اوسط سے کھیل سکے،گزشتہ سالوں میں بیرونی دوروں پر 3 سنچریز کی وجہ سے ان کی سلیکشن ممکن ہے۔اظہر علی شروع میں اکثر ناکام ہوتے ہیں،سٹرائیک ریٹ الگ ایشو ہوگا۔عبد اللہ شفیق اور امام الحق اوپنرز ہونگے،ویسے سری لنکا میں یہ چل گئے تو بڑی بات ہوگی،بیٹنگ میں اب پیچھے بابر اعظم اور محمد رضوان ہیں،اس طرح پاکستان کی یہ ممکنہ الیون ہوسکتی ہے۔
ٹیسٹ ٹرافی کی رونمائی،پریکٹس،موسم اپ ڈیٹ
سری لنکا اپنے مڈل آرڈر میں دھننجایا ڈی سلوا کو لارہا ہے،باقی وہی ٹیم ہوگی جس نے آسٹریلیا کو ہرایا تھا۔اوشادا فرنینڈو، ، دیموتھ کرونارتنے (کپتان)، کوسل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دھننجایا ڈی سلوا، دنیش چندیمل، نروشن ڈکویلا (وکٹ)، رمیش مینڈس ، مہیش تھیکس، ۔ پربت جے سوریا، آسیتھا فرنینڈو۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بادل ہونگے لیکن بارش دوسرے اور چوتھے روز متوقع ہے،وکٹ اسپنرز کو مدد دے گی،پہلے 2 روز بھی بہت کچھ ہوگا۔بیٹنگ کے لئے بھی کئی سیشنز اچھے آسکتے ہیں۔
گال کے انوکھے ٹیسٹ ریکارڈز،پاکستان کے تمام 5 میچز،مکمل احوال
یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور دونوں ممالک کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہوگی۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کو ترجیح دے گی۔ویسے آسٹریلیا اور سری لنکا کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے ہی روز اسپنرز نے جادو چلایا تھا۔ گال میں میدان سج گیا،ٹرافی رونمائی کے بعد پریکٹس،2 ٹیسٹ میچزکی سیریز کا پہلا میچ 16 جولائی 2022 سے شروع ہوگا۔
گال میں اس سے قبل جمعہ کی صبح،دوپہر دونوں کپتان ڈیموتھ کرونارتنے اور بابر اعظم نے پریس کانفرنس کی،میڈیا کانفرنس کی،پھر بھرپورپریکٹس میں حصہ لیا۔