| | | |

ٹیسٹ ٹرافی کی رونمائی،پریکٹس،موسم اپ ڈیٹ

گال،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور سری لنکا ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی ہوگئی ہے۔گال کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں کپتانوں نے پریس کانفرنس بھی کی،اس کے ساتھ ٹرافی کی رونمائی بھی کی ہے۔دونوں ممالک میں یہ 21 ویں باہمی ٹیسٹ سیریز ہونے جارہی ہے،پاکستان گزشتہ سیریز کا چیمپئن ہے۔ہوم گرائونڈ میں 2019 اور سری لنکن میدانوں میں 2015 میں اس نے سیریز جیت رکھی ہیں۔

گال میں دونوں ممالک کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ کل 16 جولائی سے کھیلا جائے گا۔باہمی ٹیسٹ میچز،سیریز،سری لنکن سرزمین،ہرجانب پاکستان کو سبقت مگر معمولی حاصل ہے۔کرک اگین پڑھنے والے ہمارے گزشتہ ایام کے خصوصی آرٹیکلز نہیں دیکھ سکے تو وہ درج ذیل لنکس پر کلک کریں،ان میں پاکستان اور سری لنکا کے باہمی ٹیسٹ مقابلوں کی مکمل تفصیلات ہیں،یہاں تک کہ ایک ایک سیریز کے نتیجہ سے آگاہ کیا گیا ہے۔

گال کے انوکھے ٹیسٹ ریکارڈز،پاکستان کے تمام 5 میچز،مکمل احوال

سری لنکن سرزمین پر پاکستان کی 10 ویں سیریز،اب تک کیا ہوتا رہا

پاکستان سری لنکا میں 21 ویں سیریز،ٹیسٹ ریکارڈز،تمام مقابلوں کا جائزہ

قومی کرکٹ ٹیم نے بھرپور ٹریننگ کی ہے اور دل کھول کر پریکٹس کی ہے۔پاکستان 2 کل وقتی اسپنرز اور جزوقتی اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گا۔شان مسعود کو پہلے میچ میں کھلائے جانے کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گال میں دوسرے اور چوتھے روز بارش کی پیش گوئی ہے لیکن میچ کا نتیجہ یقینی طور پر نکلے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *