| | | | | | |

پاکستانیوں اور عبداللہ شفیق کے دل ٹوٹ گئے،کراچی ٹیسٹ میں امیدیں اب بھی باقی

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

پاکستانیوں اور عبداللہ شفیق کے دل ٹوٹ گئے،کراچی ٹیسٹ میں امیدیں اب بھی باقی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آسٹریلیا کے خلاف لنچ سے قبل پاکستان کو بڑا نقصان ہوگیا۔ایک نقصان کے بعد دوسرا  ہوتے بال بال بچا ہے۔عبداللہ شفیق اور بابر اعظم نے  قریب 113 منٹ آخری روز کے پہلے سیشن کے گزار لئے تھ،کھانے کے وقفہ سے سے 2 اوورز قبل عبداللہ شفیق پیٹ کمنز کی آف سٹمپ سے باہر جاتی بال کو چھیڑنے کی پاداش میں سلپ میں کھڑے سٹیون سمتھ کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

عبداللہ شفیق اور بابر نے چوتھی اننگ میں 228 رنزکے لئے 520 بالیں کھیلیں،یہ بالز کے اعتبار سے چوتھی اننگ میں کسی بھی وکٹ پر لمبی شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

ہوشیار،پھر ہوشیار،آسٹریلین نے بال ہاتھوں میں پکڑلی،چھیڑچھاڑ کا عکس،تبصرے

عبداللہ شفیق کے آئوٹ ہونے پر پاکستانی ڈریسنگ روم میں سناٹا،گرائونڈ میں خاموشی اور تماشائیوں کے چہروں پر افسردگی چھاگئی۔عبداللہ 305 بالز پر 96 اسکور کرکے گئے،اس طرح وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔کھانے کے وقفہ تک پاکستان نے 3 وکٹ پر 254 اسکور بنالئے تھے۔عبد اللہ اور بابر میں تیسری وکٹ پر 228 رنزکی شراکت قائم ہوئی۔بابر اعظم 283 بالز پر 133 اسکور اورفواد عالم 3 پر کھیل رہے تھے۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے سیشن میں 30 اوورز میں 62 اسکور بنائے،ایک وکٹ کا نقصان اٹھایا تھا۔قومی ٹیم کو جیت کے لئے  مزید 252 اسکور درکار ہیں،آسٹریلیا 7 وکٹ کی دوری پر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *