اسلام آباد،لاہور،کراچی،ملتان،میانوالی،فیصل آباد،دیگر شہروں سے:کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور 24 گھنٹے قبل مبینہ متنازعہ عدم اعتماد تحریک کے نتیجہ میں وزیر اعظم پاکستان کی سیت سے معزول کئے جانے والے عمران خان کے حق میں ملک بھر کی عوام سڑکوں پر نکل آئی ہے۔وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ایف نائن پارک میں ریلیاں جلسہ کی شکل اختیار کرگئی ہیں۔لوگوں کا سمندر نکل آیا ہے۔اسی طرح لاہور اور کراچی میں اتنی زیادہ تعداد نکلی ہے کہ اس کی توقع نہیں کی جارہی تھی۔پاکستان کے دیگر شہروں فیصل آباد،گوجرانوالہ،میانوالی،ملتان،بہاولپور،ڈیرہ غازی خان،سیالکوٹ،قصور،پشاور اور دیگر شہروں میں عوام لاکھوں کی تعداد میں باہر آگئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسی سلسلہ کو دیکھتے ہوئے تھوڑی دیر قبل ایک ٹوئٹ کیا ہے،انہوں نے لکھا ہے کہ
امریکی حمایت یافتہ حکومت کی تبدیلی کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے تمام پاکستانیوں کی حمایت اور جذبات کے زبردست اظہار کے لیے آپ کا شکریہ۔
عمران خان نے مزید یہ لکھا ہے کہ مقامی میر جعفروں کی طرف سے ضمانت پر رہائی پانے والے بدمعاشوں کے گروہ کو اقتدار میں لانے کی کوشش کی گئی۔ اندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں نے اسے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
رمیز راجہ کا 4 ملکی کپ،آئی سی سی نے تجویز اڑادی،مزید سنسنی خیز حقائق
کرک اگین یہاں وہ نعرے نہیں لکھ سکے جو ان ریلیوں میں لگائے جارہے ہیں،اس کی نذر میں ایسے ایسے ادارے آرہے ہیں کہ ان کی انکھیں بھی شاید کھل گئی ہوں۔
کپتان نے ابھی ملک بھر میں جلسوں کا آغاز بدھ سے کرنا ہے،پشاور کا پہلا جلسہ ملک کی اگلی سمت کو متعین کردے گا،اس کی راہ میں بڑے بڑے جفادریوں کے بہہ جانے کے امکانات ہیں۔