| | | | |

پاکستانی ٹیم کے اعلان کے روز شعیب ملک کی ذومعنی ویڈیو،سلیکٹ ہوگئے؟

لاہور،کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک کی آج کے رو ایکشن سے بھرپور ویڈیو خود سے جاری کی ہے،یہ اس لئے اہم ہے کہ آج انگلینڈ کے خلاف 7 ٹی 20 میچزکے لئے پاکستان اسکواڈز کی رونمائی ہے۔ساتھ میں ورلڈ ٹی 20 کے لئے بھی ٹیم کا اعلان ہونا ہے،ایسے میں شعیب ملک کی جم  میں ایکشن والی ویڈیو کا ان کی جانب سے پوسٹ کرنا کوئی اشارہ تو نہیں ہے۔

سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر شعیب ملک نے ٹوئٹ کیا،ساتھ میں لکھا ہے کہتوجہ کا تعین اس بات سے ہوتا ہے کہ آپ کس چیز کو نظر انداز کرنا چاہتے ہیں۔

 

ایشیا کپ میں پاکستان کی ناکامی،بیٹنگ آرڈر میں مسلسل ناکامی پر ایک بڑے حلقے کی جانب سے شعیب ملک کو سلیکٹ کرنے کا مطالبہ ہے،اگر ایسا ہوا تو یہ نہایت ہی حیران کن ہوگا۔پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کے ویژن کی نفی ہوگی،ساتھ میں قومی سلیکٹرز کی سال بھر کی سلیکشن سوالیہ نشان بنے گی۔

انگلش کرکٹر کرس جارڈن نے پاکستان روانگی سے قبل اپنے کھلاڑیوں کو کیا بتایا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *