ترنگا،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست،آسٹریلیا نے 7 وکٹ سے شکست دے دی۔فاتح ٹیم نے 190 رنزکے جواب میں اس نے ہدف 35 ویں اوور میں صرف 3 وکٹ پر پورا کرلیا۔
ترنگا میں کھیلے گئے میچ میں اوپنر ایلیسا ہیلی نے72 اور کپتان میک لیننگ نے 35 کر کے منزل آسان کردی،باقی کاکام 2 اور کھلاڑیوں نے کردیا۔ عمیمہ نے 2 اور نشرہ نے 1 وکٹ لی۔
ویمنز ورلڈ کپ،پاکستان کا آسٹریلیا کو 191 رنزکا ہدف
اس سے قبل پاکستانی ٹیم 6 وکٹ پر 190 اسکور کرسکی تھی۔کپتان بسمعہ معروف نے ناقابل شکست 78 رنزکئے۔قومی ٹیم پہلے میچ میں بھارت سے ہاری تھی۔
ادھر راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگ میں لنچ تک بناکسی نقصان کے 76 اسکور بنالئے ہیں،اس طرح اس کی 93 اسکور کی برتری ہوگئی ہے۔2 سیشن کا کھیل باقی ہے۔