برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 کے کرکٹ خواتین ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لئے 100 رنزکا ہدف دیا ہے۔پاکستانی بیٹرز حریف اسپنرز کے خلاف قدرے مشکل میں دکھائی دیں۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ یوں زیادہ اچھا نہیں رہا کہ بڑا ٹوٹل اسکور نہیں ہوسکا۔ٹیم صرف 99 اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔
بارش کے سبب ٹاس،میچ تاخیر کا شکار ہوا۔پہلے 20 اوورز فی اننگ ،پھر اسے 18 اوورز اننگ تک محدود کیا گیا۔انگلینڈ میں مقامی کرکٹ فینز میں پاک،بھارت مقابلہ کا جنون دیکھنے لائق تھا۔بچے،لڑکیاں،خواتین اور کرکٹ فینز دونوں جانب سے کثیرتعداد میں موجود تھے۔
گرین کیپس اننگ کا آغاز مایوس کن تھا۔اوپنر ارم جاوید صفر پر گئیں۔دوسری وکٹ پر منیبہ علی اور کپتان بسمعہ معروف نے 7 اوورز میں 50 رنزکا اچھا اضافہ کیا،یہاں بھارتی اسپنر سنیہ رانا نے ایک ہی اوور میں پہلے بسمعہ کو 17 اور پھر منیبہ کو 32 پر شکار کرکے پاکستان کی پیش قدمی کو بڑی ضرب لگائی۔
عابد علی سیکھنے کی خاطر استاد بن گئے
اس کے بعد وکٹیں وقفہ وقفہ سے گرتی گئیں۔عمیمہ سہیل اور عائشہ 10،10 رنزبناکر آئوٹ ہوگئیںپاکستان نے 15 اوورز میں 80 پر 5 وکٹیں گنوادی تھیں۔اگلے 2 اوورز میں 17 اسکور بنے لیکن آخری اوور زیادہ بہتر نہ رہا،ٹیم کی اننگ مقررہ 18 اوورز میں 99 رنز تک محدود رہی۔تمام 10 وکٹیں گرین۔عالیہ ریاض بھی 18 کرکے رن آئوٹ ہوئیں۔
بھارت کی جانب سے سنیہ رانا نے 15 رنز ریدھا یادھیو نے 18 رنز کے عوض2،2 وکٹیں لیں۔3 کھلاڑی رن آئوٹ ہوئیں۔