| | | | | | |

پاکستان نے افغانستان کو 52 پر ڈھیر کردیا

 

دبئی،شارجہ،کرک اگین

Image Twitter

پاکستان نے افغانستان انڈر 19 ٹیم کو 52 کے قلیل اسکور پر گھر بھیج دیا ہے ۔دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ میچ میں افغان ٹیم کا پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ مہلک بنا۔

آغاز سے ہی ٹیم تباہی سے دوچار تھی۔12 کے مجموعے پر 5 پلیئرز پویلین لوٹ گئے تھے۔اس کے باوجود اننگ سنبھل نہ سکی۔پاکستانی لٹل اسٹارز نے 52 پر فارغ کردیا۔

افغانستان کے 10 کھلاڑی ڈبل فیگر کو چھو بھی نہ سکے۔خروٹ 15 کے ساتھ ٹاپ کرگئے۔گرین کیپس کی جانب سےاحمد خان نے 3 وکٹیں لیں۔ذیشان ضمیر اور اویس علی نے 2،2 وکٹیں لیں۔

سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے کویت کے خلاف 300 سے زائد اسکور کرڈالے ہیں۔اننگ جاری ہے۔ایسے ہی بھارتی ٹیم عرب امارات کے خلاف اچھا اسکور بنارہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *