ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے،کرک اگین نمائندہ خصوصی
انٹرنیشنل کرکٹ میں تین گیندیں کرانے والا نکولس پوران پاکستانی بینٹنگ لائن کو تباہ کرگیا، تفصیل کے مطابق پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے مخالفین کوہیرو بنانے کی پالیسی بند نہیں کی۔ گزشتہ روز بھی آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پوران کو ایک خونخوار بائولر کے روپ میں سامنےلے آئے۔ اتوار کےروز ملتان سٹیڈیم میں گیند کرانے سے قبل نکولیس پوران نے انٹرنیشنل ان ڈے کرکٹ میں تین گیند کرائیں تھیں،6 رنز دیئے تھے۔ جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اوور کرایا تھا۔57 ٹی 230 انٹرنیشنل میچز میں کوئی بال نہیں کی۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف تباہ کن بائولنگ کی۔ انہوں نے 10اوررز کے عوض 48 رنز دے کر 4کھلاڑی فخرالزاماں، امام الحق،محمدرضوان اورمحمدحارث کوپولین کی راہ دکھائی ۔
ادھر پی سی بی کے آفیشل سکورر شاہد گیلانی کی والدہ انتقال کرگئیں وہ ملتان سٹیڈیم میں پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ ان کو فون پر اطلاع دی گئی جس کے بعد وہ فوری طور پر ڈیوٹی ختم کرنے اپنےشہربہاولپور روانہ ہوگئے،والدہ کے انتقال کی خبر ملتے ہیں پی سی بی کے آفیشل نےشاہدگیلانی سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحومہ کےلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔کرکٹ میڈیا میں موجود صحافیوں نے نہایت غم کا اظہار کیا۔
امام الحق 199 پر آئوٹ،بابر بھی پیچھے،ویسٹ انڈین بیٹرز کے پاس سنہری موقع