کرک اگین رپورٹ
پاکستان کے دورے کی منسوخی کے ساتھ ہی ایک اور کرکٹ شیڈول جاری،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سیریز بھی شامل ہے۔یہ بھی عیب اتفاق ہے کہ نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان ختم کیا اور اس کے ساتھ ہی بھارتی کرکٹ بورڈ کے حوالہ سے ہوم کرکٹ سیزن کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔اس کے ہاں دورہ کرنے والے ممالک میں نیوزی لینڈ کا پہلا نمبر ہے۔دوسرا نمبر ویسٹ انڈیز اور تیسرا نمبر سری لنکا کا ہے۔
ورلڈ ٹی 20 کپ کا بڑا ایونٹ پہلے ہی شیڈول ہے جو 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔اس کے ختم ہوتے ہی بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے ایسے شیڈول کا اعلان کیا ہے کہ درمیان میں ضروری وقفہ تک نہیں ہے۔ورلڈ ٹی 20 ختم ہوتے ہی نیوزی لینڈ ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی اور پہلا میچ 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔اس سےا ندازا لگالیں کہ میگا ایونٹ متحدہ عرب امارات میں ہونا ہے اور اس کےفائنل کے 2 دن بعد کیوی ٹیم بھارت میں ایکشن میں ہوگی۔
نیوزی لینڈ کا دورہ بھارت 2021
کیوی ٹیم ورلڈ ٹی 20کے بعد بھارت جائے گی۔3 ٹی 20میچز اور 2 ٹیسٹ ہونگے۔17 نومبر کوجے پور19 نومبر کو رانچی اور 21 نومبر کو کولکتہ میں ٹی 20 انٹر نیشنل میچز ہونگے۔اسی طرح 25 نومبر سے کان پوراور دوسرا ٹیسٹ 3 دسمبر سے ممبئی میں ہوگا۔
ویسٹ انڈیز کا دورہ بھارت
اس کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم بھارت میں سیریز کھیلے گی۔یہ سیریز فروری2022 میں ہوگی۔6سے 12 فروری تک 3 ایک روزہ میچز اور15سے 20 فروری تک 3 ٹی 20میچز کھیلے جائیں گے۔
سری لنکا کا دورہ بھارت
سری لنکن کرکٹ ٹیم 25 فروری سے 18 مارچ تک میچز کھیلے گی۔پہلے 2 ٹیسٹ اور پھر 3 ٹی 20میچزہونگے۔ٹیسٹ میچز25 فروری اور5 مارچ سے ہونگے۔13 مارچ سے 18 مارچ تک 3 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز شیڈول ہیں۔ان کے مقامات کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔
جنوبی افریقا کا دورہ بھارت
ایک اور حیران کن بات بھی ہے۔جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم جون 2022 میں بھارت کا دورہ کرے گی،جہاں 5 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز ہونگے۔9 جون سے 19 جون تک 5 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز کا شیڈول موسم کے حوالہ سے نہایت حیران کن ہوگا۔