کرک اگین تجزیاتی رپورٹ
پاکستان کراچی ٹیسٹ میں شکست کے گرداب میں پھنس چکا ہے۔گزشتہ ٹیسٹ ڈرا کھیلنے والی قومی ٹیم اگر ہوم گرائونڈ میں یہ میچ بھی نہ جیت سکی اور ہارگئی تو اس کی ٹیبل پر کیا پوزیشن ہوگی۔عام طور پر آئی سی سی اپ ڈیٹ ٹیبل جاری کرتی ہے۔کرک اگین کے پڑھنے والے جانتے ہیں کہ ہم یہاں وقت سے قبل پوزیشن بتادیتے ہیں جو درست ثابت ہوتی ہیں۔
محمد یوسف دفاع میں آگئے،انضمام الحق پھر آگ بگولہ
کرک اگین نے گزشتہ رات لکھا تھا کہ پیر کو سری لنکا بھارت سے ہارکر 5 ویں نمبر پر چلاجائے گا،دورہ بھارت سے قبل وہ ٹاپ پر تھا۔آئی سی سی کی بھارت،سری لنکا کے بنگلور ٹیسٹ کے بعد جاری کی گئی نئی ٹیبل کے مطابق آسٹریلیا 77،پاکستان 66،جنوبی افریقا 60 اور بھارت 58 فیصد پوائنٹس شرح کے ساتھ شروع کے 4 نمبرز پر ہیں۔سری لنکا 50 فیصد شرح کے بعد 5 ویں نمبر پر آگیا ہے۔
کراچی میں ہمیشہ ناکام رہنے والا آسٹریلیا اس بار بھی نامراد ہوسکتا،پاکستان کو کیسی مدد حاصل
اب کراچی ٹیسٹ میں شکست کا مطلب یہ ہوگا کہ پاکستان دوسری پوزیشن سے چوتھی پوزیشن پر لڑھک جائے گا،اس کی پوائنٹس شرح55.55 ہوجائے گی اور یہ بھارت کی 58 شرح سے بھی کم ہوجائے گی۔جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر ہوجائے گا۔آسٹریلیا کا پہلا ہی نمبر ہوگا۔اس کی شرح 81 فیصد کے قریب ہوجائے گی۔
کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا اپنی دوسری اننگ 81 رنز 1 وکٹ سے آج چوتھے روز شروع کرےگا،اس کی پاکٹ میں 489 رنزکی لیڈ موجود ہے۔