گالے،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم ٹریپ ہورہی ہے،دونوں اوپنرز پویلین سدھارچکے ہیں۔گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز اختتامی لمحات میں قومی کرکٹ ٹیم مشکلات میں تھی۔کرک اگین نے سری لنکن اننگ کے اختتام پر ایسے ہی نہیں لکھاتھا کہ سری لنکا کے آخری پیئرز نے پاکستان کے لئے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔
پہلے روز کے خاتمہ پر پاکستان نے 2 وکٹ پر 24 رنزبنالئے تھے۔کپتان بابر اعظم اور اظہر علی 3 رنزپر کھیل رہے ہیں،36 سالہ اظہر علی کی بیٹنگ کا اندازا اس بات سے لگالیں کہ 3 رنزکے لئے وہ 38 بالز کھیل گئے ہیں۔یہ ایک ناکام پالیسی ہے۔اس لئے کہ ایک ایسی پچ پر جہاں اسپنرز کی ہر اگلی بال حملہ بن رہی ہے،وہاں وہ ایسی بیٹنگ کسی بھی وقت نقصان کا سبب بنے گی،100 بالز کھیل کر اگر آئوٹ ہوگئے تو ایسی بیٹنگ یا ایسے 3 رنزکا کیا فائدہ۔
ادھر اوپنر امام الحق 16 بالز کھیل کر2 ہی اسکور کرسکے۔عبد اللہ شفیق نے 13 رنزکے لئے 47 بالز کھیلیں۔پاکستان نے 18 اوورز کی بیٹنگ میں صرف 24 اسکور بنالئے،2 وکٹیں گرچکی ہیں۔کوشان راجھیتا اورریبتھ جے سوریا ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
پاکستان کی بڑی کامیابی کو آخری بیٹر نے کیسے دھندلا دیا ،،
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیتا،پہلے بیٹنگ کی۔66 اوورز ایک بال کھیل کر222 اسکور کرکے آئوٹ ہوگئی۔ایک موقع پر پاکستان نے 8 کھلاڑی 133 رنزپر آئوٹ کردیئے۔اس وقت 44 اوورز ہوئے تھے،اندازا کریں کہ آخری 2 وکٹوں نے 22 اوورز کھیل کر 89 رنزبٹور لئے۔ مہیش تھیکشانا نے 10 ویں نمبر پر بیٹنگ کرکے65 بالز پر 68 اسکور کی اننگ کھیلی،یہ ان کا ہائی اسکور بھی ہے،آخری وکٹ پر انہوں نے 11 ویں نمبر کے پلیئرکوشان راجیتھا کے ساتھ 45 رنزکی شراکت بنائی،راجیتھا نے 12 رنزبنائے،ان سے قبل دینش چندی مل سب سے زیادہ 76 رنزکرکے گئے تھے۔اوپنر اوشیڈا فرنینڈو کے 35 رنز تیسرا بڑا ہائی اسکور تھا۔
پاکستان کا دوسرا ٹیسٹ کولمبو سے دور کردیا گیا
پاکستان کی جانب سےشاہین آفریدی نے 58 رنز دے کر 4 اورحسن علی نے 23 اوریاسر شاہ نے 66 رنز دے کر 2،2 وکٹیں لیں۔نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک آئوٹ کیا۔نسیم شاہ 25 ویں ٹیسٹ میں 99 وکٹیں کرچکے ہیں،انہیں سنچری کے لئے ایک وکٹ درکار ہے۔