کرک اگین اسپیشل ڈیسک رپورٹ
File Photo
پاک ویسٹ انڈیز سیریز کی نئی اپ ڈیٹ،بنگلہ دیش پھنس گیا،وارنر کا شاہین پر ری ایکشن۔ملکی گرم سیاسی ماحول میں جمعرات کا دن کچھ پرسکون تھا،علی الصبح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے اچانک جلسہ ختم کرنے پر ماحول پرسکون ہوگیا،اس کے بعد دن بھر چہ مگویاں ہی رہی ہیں۔ایسے میں کچھ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاک ،ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل ہونے جارہی ہے۔ممکن ہے کہ پی سی بی ایسا ہی کرے۔کرک اگین کا ماننا ہے کہ اگر تو اسلام آباد کے معاملات طے شدہ پلانز پر ہی آگے بڑھے تو پی سی بی کو سیریز ملتان منتقل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
حقیقی آزادی مارچ،عمران خان کا 6 دن کا الٹی میٹم،بڑا اعلان
ٹیسٹ کرکٹ کے حوالہ سے جمعہ کا دن اہم ہے۔سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز کا بااعتماد آغاز کرنے والی،حتیٰ کہ دوسرے ٹیسٹ میں پہلے گھنٹہ کے بعد ڈگمانے کے ساتھ واپسی کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم سیریز کے آخری،میچ کے فیصلہ کن روز مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔اسے ایک بار پھر پہلی اننگ جیسی معجزاتی کارکردگی دکھانی ہوگی،تب بھی 24 پر اس کی 4 وکٹیں گری تھیں۔اب 34 پر 4 آئوٹ ہیں۔ایک بار پھر لتن داس اورمشفیق الرحیم وکٹ پر موجود ہیں،دونوں نے پہلی اننگ میں سنچریز بنائی تھیں۔ایک بار پھر تمیم اقبال صفر پر گئے،پہلی اننگ کے صفر کے ساتھ گولڈن ڈک کا شکار ہوگئے۔بنگلہ دیش کو ابھی بھی خسارہ پورا کرنے کے لئے107 رنزدرکار ہیں۔6 وکٹیں باقی ہیں۔سری لنکا نے پہلی اننگ میں506 اسکور بنائے۔بنگلہ دیشی ٹیم 365 رنزبناکر آئوٹ ہوئی تھی۔
ادھر آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹر ڈیوڈ وارنر نے اعتراف کیا ہے کہ شاہیین آفریدی ایم شریف آدمی ہے۔دورہ پاکستان میں شاہین آفریدی کے اپنے مقابل آنے،گھورنے پر کہا کہ وہ ایک خوبصورت مذاق تھا۔فاکس نیوز سے بات میں کہتے ہیں کہ وہ ایک شریف النفس انسان ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شاہین ایک بگ بین کی طرح ہیں،پاکستان کے خلاف سیریزایک اچھا تجربہ تھا۔مہمان نوازی شاندار تھی۔
پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی 20 میچزکی سیریز 0-2 سے جیت لی ہے۔جمعرات کو اس نے دوسرا میچ بھی 7 وکٹ سے اپنے نام کیا۔تیسرا میچ رسمی کارروائی ہوگی۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے اپنے نئے ساتھی کھلاڑی عبداللہ شفیق کے بارے میں نیا انکشاف کیا ہے،کہتے ہیں کہ ہم اسے راہول ڈریوڈ کے نام سے پکارتے ہیں۔ہم اسے کین ولیمسن اور راہول ڈریوڈ کی طرح کا سمجھتے ہیں۔
بنگلہ دیش کے کھلاڑی شکیب الحسن نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز اچھی جارہی ہے لیکن ایک فرق سامنے آیا ہے،ہم سری لنکا کے خلاف فزیکلی آگے ہیں،ذہنی سطح پر پیچھے ہیں۔