میلبورن،راولپنڈی،پشاور:کرک اگین رپورٹ
دہشت گردوں کو پہلی شکست،پشاور میں خوکش بم دھماکا کرنے اور درجنوں افراد شہید کرنے والوں کے لئے پاکستان اور آسٹریلیا سے مشترکہ پیغام جاری ہونے والا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے پشاور بم دھماکے کو قریب سے مانیٹر کیا ہے اور پی سی بی،وزارت داخلہ اور سکیورٹی حکام سے آن بورڈ ہیں۔
انضمام کی بیٹی کا نکاح،امام کی سنچری،پشاور دھماکے کی آسٹریلین میڈیا میں مخصوص کوریج
رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا پہلے منٹ سے معاملہ کی تحقیق میں شامل ہے،حتمی رپورٹ بھی تیار کی جائے گی لیکن ابتدائی طور پر ایک عمومی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
پشاور بم دھماکا پاکستان اور آسٹریلیا کی جاری کرکٹ سیریز پر کوئی اثر انداز نہیں ہوگا،ٹیم شیڈول کے مطابق پنڈی کے بعد کراچی اور لاہور میں ٹیسٹ اور اس کے بعد راولپنڈی میں محدود اوورز کی کرکٹ کھیلے گی۔
پشاور میں 1998 کے آخری دورے میں آسٹریلیا نے ٹیسٹ کھیلا تھا،مارک ٹیلر نےا سی میچ میں 334 رنزکی اننگ کھیلی تھی۔
ادھر راولپنڈی میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ کے پہلی روز کئے جانے والے بم دھماکے کو مخصوص پیغام میں ہی لیا گیا ہے۔
پاکستان نے اسے کڑی سازش قرار دیا ہے،جلد ہی حکام پریس کانفرنس میں اس کی تفصیلات جاری کریں گے۔کرکٹ آسٹریلیا بھی اس سے باخبر ہوگا۔