| | | | |

پچ کا کمال ،رمیز راجہ کی نئی ہدایات پڑھیئے،کراچی ٹیسٹ کی اپ ڈیٹ بھی ساتھ

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

پچ کا کمال ،رمیز راجہ کی نئی ہدایات پڑھیئے،کراچی ٹیسٹ کی اپ ڈیٹ بھی ساتھ۔یہ ہے ہچ کا کمال ۔میچ دیکھنے والوں کو نیند پر مجبور کردیا ہے۔ایسی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔اس کا کریڈٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جاتا ہے،اس نے مسلسل دوسرے میچ میں نوری پچ بنادی ہے۔اوپر سے ایک اور خبر بھی گردش کررہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ  نے ہدایات جاری کی ہیں کہ میچ کے دوران ہر سیشن کی پچ رپورٹ تیار کی جائے،اس طرح انہوں نے ٹی وی کمنٹری کرنے والوں کو اس پر بولنے سے روک دیا ہے۔

آسٹریلیا نے اچانک سست بیٹنگ کیوں کی،خفیہ پالیسی کا انکشاف،عثمان خواجہ کو نیا ٹاسک مل گیا

اب اس سے پچز اچھی ہوسکتی ہیں تو صد سلام۔پی سی بی کو اس سے پچ کے حوالہ سے اعتماد کا ووٹ مل جائے گا۔

کرک اگین نے گزشتہ رات رپورٹ کیا تھا کہ آسٹریلیا نے دوسرے روز کی پلاننگ کرلی ہے،اس کا عکس پہلے روز کے آدھے کھیل سے ہی ظاہر ہوگیا تھا،لکھا گیا تھا کہ ہدف 500 کے آس پاس  یا اس سے آگےکا اسکور ہے۔۔اب آسٹریلیا کے لئے اہم بات یہ ہے کہ  دوسرا روز ختم ہوگیا ہے۔اس نے180 اوورز کھیل کر 8 وکٹ پر505 اسکور بنالئے تھے۔۔عثمان خواجہ 160 رنزکر کے آئوٹ ہوئے۔ایلکس کیری93 رنزپر بابر اعظم کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔پاکستانی بائولنگ لائن مکمل ناکام ہوگئی ہے۔8 ویں وکٹ پر کھیلنے والے مچل سٹارک اور کیری نے 98 رنزکی شراکت بنائی۔فہیم اورساجد نے 2،2 وکٹیں لیں۔

آسٹریلیا ٹیم اب پوری اننگ مکمل کرنے کے چکر میں ہے،اس کے لئے 500 اسکور ہدف بنا تھاجو پورا ہوگیا۔اب پاکستان کو میچ کے باقی بچنے والے وقت میں 2 بار آئوٹ کرنا مشن ہوگا۔کل وہ بونس کے رنز مزید حاصل کرے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *