نارتھ سائونڈ،کرک اگین رپورٹ
بنگلہ دیشی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس کے 6 کھلاڑی مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں صفر پر گئے،اس سے قبل سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ اننگ میں بھی ہاف درجن پلیئرز گولڈن ڈک پر تھے۔
ویسٹ انڈیز نے ٹائیگرز کو پھنسالیا ہے۔نارتھ سائونڈ میں شروع ہونے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روز33 اوورز سے بھی کم میں پوری اننگ کا صفایا کردیا۔بنگلہ دیشی بیٹرز کیریبین میدان میں بیٹ سیدھا کرنا بھی بھول گئے ۔پوری اننگ 103 اسکور پر تمام ہوگئی۔
محمد عامر کا رواں انگلش سیزن میں ایک اور بڑا معاہدہ
اوپنر تمیم اقبال کے 29 نمایاں رنزکے بعدمحمد حسن،نجم الحسن اورمومن الحق صفر کا شکار ہوئے۔لٹن داس 12 اور نورالحسن صفر پر گئے۔پھر مستفیض الرحمان اورخلیل احمد بھی کھاتہ نہ کھول سکے۔6 کھلاڑی صفر کی سلامی لے گئے۔کپتان شکیب الحسن 51 رنزبناکر نمایاں رہے۔45 رنزپر 6 وکٹیں گنوانے والی ٹیم 32 اوورز اور5 بالز پر 103 رنزپر تمام ہوگئی۔جیڈن سیلئز اورالزاری جوزف نے 3،3 وکٹیں لیں۔کمار روچ اور کیل میئرز نے 2،2 آئوٹ کئے۔
جواب میں کھیل کے پہلے روز کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے 2 وکٹ کے نقصان پر 95رنزبنالئے تھے۔ٹاس میزبان ٹیم نے جیتا تھا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
میزبان ملک کی ٹیسٹ ٹیم میں متعدد کھلاڑی وہ والے ہیں جنہوں نے اسی اتوار کو ملتان میں پاکستان کے خلاف تیسراو آخری ون ڈے میچ کھیلا تھا۔