میلبورن،کرک اگین رپورٹ
پیٹ کمنز،مچل سٹارک،جوش ہیزل ووڈ اور ڈیوڈ وارنر پاکستان کے ایک دورے سے باہر ہوگئے ہیں۔آسٹریلین سلیکٹرز نے پاکستان میں محدود اوورز سیریز کے لئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیاہے۔
آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز سمیت تمام ٹاپ بائولر اور اوپنر دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں،ان کو ڈراپ نہیں کیا گیا بلکہ ان کی درخواست پر انہیں آرام دیا گیا ہے۔یہ پلیئرز چونکہ ٹیسٹ سیریز میں شریک ہونگے۔بھارت میں 27 مارچ سے آئی پی ایل شروع ہونی ہے،اس میں شرکت کے لئے انہیں ریلیف دیا گیا ہے۔
پاکستان کا دورہ اور آئی پی ایل،کرکٹ آسٹریلیا کا نیا حکم،زلمی ٹاس جیت گیا
گلین میکسویل کے بارے میں پہلے ہی خبر تھی کہ وہ بھی پاکستان نہیں جائیں گے،شادی ایک بہانہ ہے،ایک ٹی 20 میچ کی وجہ سے میتھیو ویڈ کو بھی تکلیف نہیں دی گئی ہے۔ایلکس کیری پاکستان میں وکٹ کیپر ہونگے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے پیٹ کمنز سمیت تمام ان 5 پلیئرزکو جو آئی پی ایل میں کھیلیں گے،واضح کیا ہے کہ وہ 6 اپریل سے قبل آئی پی ایل کا کوئی میچ نہیں کھیلیں گے۔
آسٹریلیا نے آخری میچ واحد ٹی 20 مقابلہ 5 اپریل کو کرنا ہے۔اس سے قبل 29 اور 31 مارچ جبکہ 2 اپریل کو 3 ایک روزہ میچز ہونگے۔
آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی کا موقف ہے کہ ہم نے ورلڈ ٹی 20 کپ اور ون ڈے ورلڈ کپ کو سامنے رکھ کر ٹیلنٹڈ اسکواڈ منتخب کیا ہے۔دونوں ایونٹ اگلے 18 ماہ میں ہونے ہیں۔
ایرون فنچ آسٹریلیا کے کپتان ہونگے۔سین ایبٹ اور آشٹن اگر پاکستان آنے والے اسکواڈ کی رونق بنیں گے۔ان کے ساتھ جوسن ڈورف،ایلکس کیری،نیتھن ایلس،کیمرون گرین،ٹریوس ہیڈ،جوش انگلس،مارنوس لبوشین،بین میکڈومٹ،مچل مارش،سٹیو سمتھ،کین رچرڈسن،مارکس سٹوئینزاور ایڈم زمپا شامل ہیں۔
آسٹریلیا ٹیم 24 سال کے طویل عرصہ بعدپاکستان اس ماہ کی 27 تاریخ کو پہنچے گی۔4 مارچ سے پہلا ٹیسٹ شروع ہوگا،اس کے بعد مزید 2 ٹیسٹ میچز ہونگے۔