| | | | | | | | |

پی ایس ایل میں ایک اور بڑا نام،ٹیسٹ میں نو بال پر فری ہٹ،وان اور اینڈرسن میں لڑائی،اہم نیوز

کرک اگین رپورٹ

Twitter Image,File Photo

جنوبی افریقا کے سابق پیسر ڈیل سٹین نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی نوبال پر فری ہٹ کا مطالبہ کردیا ہے۔انہیں یہ خیال بھارت اور جنوبی افریقا کے کیپ ٹائون میں جاری میچ کے دوسرے روز کا کھیل دیکھ کر آیا،جب بھارتی پیسر بمراہ نے نو بال کی۔ڈیل سٹین کہتے ہیں کہ اس سے بیٹر کو مدد ملے گی تو گیند باز کو بھی فری ہٹ کھیلنے والے بیٹر کی کمزوری کاا حساس ہوگا۔

کیپ ٹائون ٹیسٹ،پروٹیز پھر چوکرز،ٹیم ڈھیر،بھارتی اننگ شروع

پاکستان سپرلیگ 7 کے حوالہ سے اہم خبر یہ ہے کہ اس میں ایک اور غیر ملکی بڑا کوچ شامل ہونے جارہا ہے،دفاعی چیمپئن ملتان سلطانزکے کیمپ میں اوٹٹس گبسن اسسٹنٹ کوچ  اور بائولنگ کوچ کے طور پر شامل ہونگے۔یہ وہی کوچ ہیں جو ویسٹ انڈیز کو ٹی 20 ورلڈ کپ جتواچکے ہیں۔

ادھر آسٹریلیا میں ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ کے لئے  موجود انگلش ٹیم میں 5 تبدیلیاں متوقع ہیں،اس کی تفصیلی خبر تھوڑی دیر میں الگ سے کرک اگین پر ہوگی،یہاں اس سے جڑی ایک اور دلچسپ اپ ڈیٹ دیتے چلتے ہیں کہ  جمی اینڈرسن اور مائیکل وان میں لڑائی ہوگئی ہے۔ انگلینڈ کے سابق کپتان نے کہا تھا کہ جمی اینڈرسن کو آخری میچ سے نکالا جائے،اس پر جمی اینڈرسن نے انہیں جوابی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *