کرک اگین رپورٹ
پاکستان سپر لیگ 7 کو نیا بوسٹ مل گیا۔پی سی بی حکام کے اعلیٰ پیمانے پر رابطوں اور فرنچائزز کی دن رات کی کاوشوں کے بعد جنوبی افریقا کے ٹاپ کرکٹرز ایونٹ جوائن کرنے والے ہیں۔کرکٹ جنوبی افریقا نے پی سی بی کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ساتھ میں اپنے پلیئرز کو این اوسی بھی جاری کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔
پی ایس ایل 7 عدالت سے باہر،پی سی بی کا جشن
ادھر کووڈ کے خطرات کے باعث پی سی بی اور فرنچائزز میں پلیئرزکی تعداد بڑھائے جانے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق غیر ملکی اور مقامی پلیئرز کے ساتھ دستے کو 2 درجن کے قریب کیا جارہا ہے۔
پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے کراچی میں ہوگا۔اس کے لئے اگلی پلیئرز پک چند دنوں کے اندر اندر ہوگی۔ساتھ میں پلیئرز کو 15 جنوری تک بائیو سیکیور ببل جوائن کرنے کی ہدایات جاری ہورہی ہیں۔
ادھر کووڈ کے بڑھتے خطرات،آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے تجربات،ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں پلیئرز کےکووڈ میں جانے اور ایک روزہ سیریز ملتوی کئے جانے جیسے تجربات سے پی سی بی نے کئی نئے فیصلے کرلئے ہیں۔اس کی بنیاد پر ہر فرنچائز کو اپنے دستے میں مزید چند پلیئرز رکھنے کی اجازت مل رہی ہے۔یہ تعداد 18 سے بڑھا کر 20 اور 22 کی گئی تھی،اسے اب 24 سے 25 تک کیا جارہا ہے۔
اسی طرح دوسری اہم ترین خبر یہ ہے کہ جنوبی افریقا کے ٹاپ پلیئرز کو بھی پی ایس ایل 7 میں لانے کی تیاریاں جاری ہیں،اس کے لئے پی سی بی حکام اور کرکٹ سائوتھ افریقا میں باہمی اتفاق ہوگیا ہے۔کرکٹ سائوتھ افریقا نے اپنے پلیئرز بھیجنے اور ان کو این اوسی جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ساتھ میں پلیئرز سے بات بھی ہوگئی ہے۔ڈیوڈ ملر،کوئنٹن ڈی کاک،ڈوسین،تبریز شمسی اور دیگر 6 پلیئرز پاکستان آنے کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔
پی سی بی ان تمام حوالوں سے اگلےچند گھنٹوں میں اہم اعلان کرنے والا ہے۔فرنچائزز کو اس حوالہ سے مکمل سپورٹ ہے،ادھر فرنچائزز حکام نے بھی بدلتے حالات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی ہے۔