| | | |

پی ایس ایل 7 عدالت سے باہر،پی سی بی کا جشن

لاہور،پی سی بی پریس ریلیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ معزز جج جسٹس شاہد وحید نے جیو انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے پاکستان میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ٹی وی رائٹس کے لیے بولی کے عمل کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست کو آج مسترد کر دیا ہے۔

معزز جج نے وکلاء کے دلائل سننے، بولی کی دستاویزات کا جائزہ لینے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 28 دسمبر 2021 کو بولی کے عمل کی وضاحت کرنے والی میڈیا ریلیز کا جائزہ لینے کے بعد، جیو کی درخواست پر کوئی ریلیف دینے سے انکار کیا۔

اے آر وائی اور پی ٹی وی کے کنسورشیم نے 23 دسمبر 2021 کو ملک میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 2022 اور 2023 کے ایڈیشن کی نشریات کے لیے پی سی بی کی جانب سے مقرر کردہ ریزرو قیمت سے زیادہ بولی جمع کرائی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *