لاہور،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کمال کردیا۔وفاق نے تمام تر کمزوریوں ،ناکامیوں اور کم نمبرز(پوائنٹس )ہونے کے باوجود اپنے سے زیادہ پوائنٹس رکھنے والی پشاور زلمی ٹیم کو رخصت کردیا۔پی ایس ایل سے باہر نکال پھینکا۔اس طرح وفاقی دارالحکومت نے ایلمنٹر 2 میں کوالیفائی کرلیا ہے۔جہاں اس کا مقابلہ اب لاہور قلندرز سے ہوگا،جو اس کا بڑا حریف بھی ہے۔
ایلکس ہیلز اور عثمان قادر کے لئے پی سی بی کا اہم اعلان
جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اسلام آباد نے170 رنزکا تعاقب اعتماد کے ساتھ کیا۔34 پر پہلی وکٹ ول جیکس کی گری جو 11 کرسکے۔کپتان شاداب خان نے ایلکس ہلیز کو بھرپور سورٹ کیا،جو پی ایس ایل چھوڑ کر واپس آئے اور لمبی اننگ کھیلنے جارہے تھے۔دونوں اسکور کو 77 تک لے گئے۔یہاں شاداب 22 کرکے آئوٹ ہوگئے۔13 اوورز میں اسلام آباد بہت آگے تھا۔42 بالز پر صرف 63 اسکور باقی تھے۔
زلمی نے 14 ویں اوور سے کم بیک کیا،سب سے بڑے خطرے ایلکس ہیلز کو 62 کےا نفرادی اسکور پر آئوٹ کردیا،کامیاب بائولرسلمان ارشاد تھے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں نازک موقع پر چھکے لگاکر شہرت پانے والے آصف علی پھر ناکام گئے۔ایک چھکا ہی لگاسکے۔7 کرکے وہ بھی سلمان ارشاد کا شکار بن گئے۔سلمان ارشاد نے 14 واں اور 16 واں شاندار اوور کرکے زلمی کو میچ میں واپس لاکھڑا کردیا۔
آخری 24 بالز پر اب 46 اسکور مشکل ہورہے تھے۔اعظم خان موجود تھے۔وہاب ریاض کے 2 اوورز باقی تھے۔پہلی بال پر چوکا پڑا تو ہمت پر ضرب لگی۔یہ اوور اچھا رہا۔14 اسکور بننے سے 18 بالز پر 32 اسکور باقی رہ گئے۔فہیم اشرف کا بیٹ گھوم رہاتھا۔اعظم خان بھی ساتھ تھے۔وہاب ریاض نے 19 واں اوور 3 وائیڈز کے ساتھ نقصان دہ کردیا۔پھر بھی اسلام آباد کو آخری اوور میں 10 رنز درکار تھے۔پہلی بال پر اعظم خان 28 کرکے گئے تو لیام ڈاسن نے آتے ہی چھکا جڑدیا۔4 بالز پر 4 رنز باقی تھے،فل ٹاس پر پیچھے چوکا مارکر انہوں نے اسلام آباد کو 5 وکٹ سے جتوادیا۔3 بالز باقی تھیں۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیتا۔14 اوورز تک بمشکل 100 اسکور کرنے والی زلمی ٹیم 5 وکٹ پر 169 اسکور کرگئی،اس کا سہرا شعیب ملک کا جاتا ہے،انہوں نے 43 بالز پر 55 کی اننگ کھیلی لیکن حسین طلعت نے 15 بالز پر 28 کرکے 200 کے قریب کے سٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی،ٹیم کو اچھے ہدف تک پہنچادیا۔اس سے قبل کامران غلام نے39 بالز پر 38 کردیئے تھے۔
اسلام آباد کے حسن علی 30 رنزکے عوض 3 وکٹ کے ساتھ کامیاب ترین گیندباز بنے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے ایلیمنٹر میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز کی شاندار بلے بازی کی بدولت پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے ہرا کرٹورنامنٹ کے دوسرے ایلیمنٹر میں جگہ بنالی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے 170 رنز کا ہدف تین گیندیں قبل پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں اوپنر ایلکس ہیلز نے 62 رنز کی اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ اس دوران انہوں نے ول جیکس اور شاداب خان کے ہمراہ بالترتیب 34 اور 43 رنز کی شراکت قائم کی۔ ول جیکس 11 اور شاداب خان 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔49 گیندوں پر مشتمل ایلکس ہیلز کی اننگز میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
آصف علی بھی 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ایسے میں فہیم اشرف نے اعظم خان کے ہمراہ جارحانہ انداز اپناتے ہوئے پشاور زلمی کے تمام باؤلرز کو آڑھے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کیا اور پانچویں وکٹ کے لیے 41 رنز کی شراکت قائم کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے آخری 6 گیندوں پر 10 رنز درکار تھےتاہم بینی ہاؤل نے میچ کے آخری اوور کی پہلی ہی گیند پر اعظم خان کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکےمیچ کو دلچسپ بنادیا۔ وہ 22 گیندوں پر 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔نئے آنے والے بیٹر لیام ڈاسن نے اگلی دو گیندوں پر ایک چھکا اورایک چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔وہ دو گیندوں پر 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ فہیم اشرف 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
سلمان ارشاد نےعمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 31 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔خالد عثمان اور بینی ہاؤل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پشاور زلمی نے اوپنر کامران اکمل اور تجربہ کار بیٹر شعیب ملک کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے 40 رنز کی شراکت قائم کی۔
کامران اکمل 39 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شعیب ملک نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی بدولت 55 رنز کی اننگز کھیلی۔پشاور زلمی کے تیسرے نمایاں بیٹر حسین طلعت رہے۔ انہوں نے 15 گیندوں پر پانچ چوکے لگا کر 28 رنز بنائے۔
حسن علی نے 30 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔