لاہور،کرک اگین رپورٹ
وفاق آخر آخری لمحات میں کیسے جیت جاتا ہے،مخالف ٹیم عددی برتری لئے ہوئے تھی،آخری میچزمیں ناقابل شکست تھی۔آن پیپرز تگڑی تھی۔24 گھنٹوں میں کیا ہوا۔اسلام آباد کے پاس نمبرز پلیئرز کا مسئلہ تھا۔ایلکس ہیلز واپس آگئے تھے لیکن آئوٹ آف پریکٹس تھے،اس طرح بیرونی امداد نے فرق ڈالا۔اسلام آباد کے لئے سب سے زیادہ 62 اسکور کرنے والے انگلینڈ کے ایلکس ہیلز نے آتے ہی میلہ لوٹ لیا۔پشاور زلمی کہ سکتی ہے کہ اسے وفاقی دارلحکومت کو ملنے والی یہ بڑی امداد یا مدد بھاری پڑی ہے۔
پی ایس ایل 7،ناکامیوں اور کم نمبرز کے باوجود وفاق پھر جیت گیا،زلمی باہر
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں زلمی کی شکست ناقابل یقین تھی۔کپتان وہاب ریاض کی افسردگی دیکھنے لائق تھی۔کپتان کل تک زخمی تھے لیکن پھر اچانک آئے اور میچ جیت گئے۔فائنل میں جانے بلکہ ٹائٹل جیتنے کی امیدیں زندہ رکھیں۔
وہاب ریاض نے غلطیوں کا اعتراف کیا۔ادھر فاتح کپتان اسلام آباد نے کہا ہے کہ ایلکس ہیلز دنیا کے بہترین بیٹر ہیں،ان سے فائدہ ہوتا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ میں انگلینڈ سے آنے والے اس ورلڈ کلاس کھلاڑی سے سیکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ان سے بہت مدد ملتی ہے۔وہ دنیا بھر کی لیگز کے ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں۔کل بڑا میچ ہے،دیکھیں کیا ہوتا ہے۔جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
پی ایس ایل ایلمنٹر 1 میں اسلام آباد نے پشاور کو 5 وکٹ سے ہرادیا ہے۔