کراچی ،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 7 میں آج بھی 2 میچز ہونگے۔اتوار کو 4 ٹیمیں ایکشن میں ہونگی۔لیگ کے آغاز کے چوتھے روز 5 ویں میچ میں چھٹی ٹیم کا ظہور ہوگا۔اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم اپنا کھاتہ پشاور زلمی کے خلاف کھولے گی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں یہ میچ دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔
شاداب خان الیون اور وہاب ریاض کی ٹیم، جو اس وقت شعیب ملک کے انڈر کھیل رہی ہے کا ایک اچھا شو دیکھنے کو ملے گا۔حسن علی ،آصف علی اور ایلکس ہیلز سمیت کئی نامور ستارے پہلی بار شائقین کو اس لیگ میں کھیلتے دکھائی دیں گے۔
پی ایس ایل 7،پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹھیکانے لگادیا،کرک اگین کا تجزیہ پھر سچ
زلمی نے جس انداز میں اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ کو ہرایا ہے،اس کا اعتماد آسمان کو چھورہا ہوگا۔اس کے ساتھ زلمی کو ایک فائدہ اور بھی ہے۔اسلام آباد کا اوور آل ریکارڈ دیکھاجائےتو لیگ کی ہسٹری میں اسے سب سے زیادہ 8 بار پشاور زلمی سے مار پڑی ہے۔باہمی مقابلوں میں اب تک 15 بار ٹکرائو ہوچکا ہے۔پشاور نے 8 اوراسلام آباد نے 7 میچز جیتے ہیں۔
دوسرا اتفاق اور ہے۔2020 سے اب تک ان ٹیموں کا 5 بار ٹاکرا ہوا ہے،ان میں زلمی نے 3 کامیابیاں اپنے نام کی ہیں۔ایک میں اسلام آباد کو فتح ملی ہے۔ایک میچ بغیر بال کے ختم کردیا گیا تھا۔
نتیجہ یہ ہے کہ مجموعی ہیڈ ٹو ہیڈ کائونٹر دیکھے جائیں۔جدید دور کے 5 میچز سامنے رکھیں تو پشاور زلمی کوسبقت حاصل ہے۔
ملتان سلطانز کے بعد زلمی ناقابل شکست ہے۔قلندرز،کنگز اور گلیڈی ایٹرز شکست کی تلخ تکلیفسے گزرچکے ہیں،خیر سے اسلام آباد کا تو یہ پہلا مقابلہ ہے۔
اب تک کے میچزمیں یہ بھی واضح ہوا کہ میچ دوپہر کا ہویا شام کا،جس کا ٹاس ہے،اس کا میچ ہے۔وجہ اس کی یہ ہے کہ دوسری اننگ میں بالز کرنے والی ٹیمیں تاحال نفسیاتی دبائو کا شکار ہیں۔
سوال یہ ہے کہ اس میچ میں ٹاس کس کا ہوگا۔ایسا لگتا ہے کہ زلمی ایک بار پھر ٹاس کا سکہ اپنے حق میں لے جاسکتے ہیں۔اگر تو ٹاس اسلام آباد جیتا تو بعد میں انہیں جتوانے کے لئے ایک نام ایسا ہے،جو سب کو یاد ہوگا۔آصف علی۔جو 6 بالز پر 6 چھکے بھی لگاسکتے ہیں،ویسے ان سے یہی کام پہلے بیٹنگ کرکے بھی لیا جاسکتا ہے۔