کراچی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پی ایس ایل 7،کنگز شکستوں کے کنگ،ہیٹ ٹرک ہوگئی،فخرزمان نے قلندرز کو جتوادیا۔پاکستان سپر لیگ 7 میں کراچی کنگز کو ایک اور شکست،وسیم اکرم کا کیمپ جوائن کرنا کام آیا نہ شرجیل خان کی تیز ترین بیٹنگ،لاہور قلندرز کی ایونٹ میں پہلی جیت،کراچی کنگز کی شکست کی ہیٹ ٹرک۔بابر اعظم بے بسی کی تصویر بنے دکھائی دیئے۔قلندرز نے 6 وکٹ کی بڑی کامیابی نام کی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے 171 رنزکا تعاقب شروع کیاتو 24 رنزپر کنگز کو پہلی اور 48 پر دوسری کامیابی مل گئی۔عبد اللہ شفیق 8 اور کامران غلام 6 ہی اسکور کرسکے۔فخرزمان کا دن تھا جو کسی کے قابو میں نہیں آرہے تھے،حتیٰ کہ انہیں جوائن کرنے والے محمدحفیظ بھی 24 کرکے چلے گئے لیکن فخرزمان قلندرز کی امیدوں کا مرکز تھے۔سامت پٹیل نے ہلکا ہلکا ساتھ دیا۔
قلندرز کو آخری 24 بالز پر 41 اسکور کی ضرورت تھی۔فخرزمان کی پاور فل ہٹنگ جاری تھی،نتیجہ میں 12 بالز پر 8 رہ گئے۔قلندرز کے لئے فخرزمان کی سنچری تھی۔انہوں نے 57 بالز پر سنچری مکمل کی۔ انکی اننگ میں 4 چھکے 12 چوکے شامل تھے۔ وہ 106 رنزبناکر آئوٹ ہوئے،انہوں نے صرف 59بالز کھیلیں۔ان کی وکٹ جب گری تو ہدف 7 بالز پر 7 باقی بچا تھا۔آخری اوور میں 6 رنزباقی تھے۔سامت پٹیل نے باقی کاکام کردیا،وہ 22 پر ناٹ آئوٹ آئے۔قلندرز نے ہدف 4 بالیں قبل 4 وکٹ پر مکمل کرلیا۔پی ایس ایل 7 میں کراچی تینوں ٹاس ہارا،تینوں میچ ہارا ہے۔
کنگز کی جانب سےمحمد نبی،عماد وسیم نے ایک ایک اورعمید آصف نے 2 وکٹ لیں۔
بابر اعظم کراچی کی اننگ پر کیسےبوجھ،قلندرز کے لئے 171 رنز
اس سے قبل کراچی کنگز ٹاس ہارگئی تھی،نتیجہ میں کنگز نے 7 وکٹ پر 170 اسکور کئے،شرجیل خان نے39 بالز پر 60 کی اننگ کھیلی،بابر اعظم سستی کا ریکارڈ بنانے لگے ہیں ۔33 بالز پر 41 اسکور کئے۔جوئے کلارک 24 رنزبناسکے۔حارث رئوف نے 33 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔اننگ کا مکمل حال جاننے کے لئے اس پیراگراف کے اوپر دیئے گئے لنک پر ملاحظہ فرمائیں۔