لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان سپر لیگ 7 کا آخری لیگ میچ آج 21 فروری کو ہوگا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اس وقت کی ٹاپ سیکنڈ ٹیم لاہور قلندرز اور تیسرے نمبر کی پشاور زلمی ٹیمیں کھیلیں گی۔یہ میچ کس بات کا فیصلہ کرے گا۔اب تک پلے آف کی 4 ٹیمیں ملتان،لاہور،پشاور اور اسلام آباد کنفرم ہوچکی ہیں۔اس کے بعد بھی اس آخری میچ سے ایک فیصلہ ہونا ہے۔
آخری لیگ میچ آفیشلی یہ طے کرےگا کہ ٹیبل کی نمبر 2 ٹیم کون بنے گی اور نمبر 3 پر کون ہوگی۔ظاہر سی بات یہ ہے کہ یہ اہم بات ہے۔دوسرے نمبر والی ٹیم ملتان سلطانز کے ساتھ پلے آف کھیلے گی۔یہ بات تو ہر کوئی جانتا ہے کہ پلے آف میچ کی کتنی اہمیت ہے،ہارکربھی ایک چانس باقی ملتا ہے کہ فائنل میں پیش قدمی کی جائے۔جیتنے والی ٹیم تو براہ راست فائنل کا ٹکٹ کٹوالیتی ہے۔نمبر 3 اور نمبر 4 کی پوزیشن والی ٹیموں کے لئے ناک آئوٹ سٹیج ہوتا ہے۔ہار کا مطلب باہر۔جیت کا مطلب ایک اور ناک آئوٹ،اس میں بھی ہارکامطلب باہر اور جیت کا مطلب فائنل۔
اب اس کی اہمیت تازہ ہوگئی ہے تو واپس اس سوال کی جانب آتے ہیں کہ لاہور قندرز اور پشاور کا یہ میچ کیسے فیصلہ کرےگا۔قلندرز کے اس وقت 12 پوائنٹس ہیں،دوسرے نمبر پر ہے۔زلمی کے 10 پوائنٹس ہیں،گویا پشاور زلمی فتح حاصل کرکے قلندرز کے برابر آجائے گا۔دونوں کے 12 پوائنٹس ہونگے،ایسا ہوا تو فیصلہ نیٹ رن ریٹ کرے گا۔
پی ایس ایل 7،ملتان کی 9 ویں ریکارڈ فتح،اسلام آباد ہارکر بھی ٹکٹ لے گیا
نیٹ رن ریٹ میں لاہور قلندرز کو واضح برتری حاصل ہے،اس وقت اس کا نیٹ رن ریٹ0.852 ہے ۔اس کے مقابلہ میں زلمی کا منفی 0.381 ہے۔اس کا کیا مطلب ہوا؟
زلمی کو بڑی جیت درکار ہوگی،اتنی بڑی کہ اس کا سوچنا بھی محال ہے۔پہلے بیٹنگ کی صورت میں 150 سے زائد رنزکی جیت،بعد میں بیٹنگ کی شکل میں 18 سے 20 کی اوسط سے ہدف کا حصول۔یہ کوئی آسان بات نہیں ہے۔
پی ایس ایل 7،کراچی جیتا ہوا میچ ہارگیا،کوئٹہ کو کیا ملا
دونوں ٹیموں کے آخری 5 میچزکو دیکھا جائے تو لاہور قلندرز کو مکمل برتری حاصل ہے۔تمام 5 میچز میں پشاور زلمی کو شکست دی ہے۔
اس سیزن میں راشد خان کی عدم موجودگی سے قلندرز کو دھچکا لگے گا،زلمی اس کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔2019 کے بعد پہلی بار قلندرز کے خلاف جیت کا مزا چکھ سکتے ہیں۔
ممکنہ میچز کا شیڈول
فروری 23،ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز،کوالیفائر میچ،فاتح فائنل میں ہوگی،ناکام سائیڈ کے پاس ایک موقع ہوگا۔
فروری24،ایلیمنڑی میچ،پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ،ناکام ٹیم باہر۔فاتح ٹیم پہلے کوالیفائر کی ناکام ٹیم سے اگلا میچ کھیلے گی،اس کا شیڈول یہ ہے۔
فروری 25،ایلمنٹر2،پلے آف کی ناکام ٹیم بمقابلہ ایمنٹر1 کی فاتح ٹیم،۔اس میچ کی ونز فائنل میں ہوگی،ناکام ٹیم گھر کاراستہ لے گی۔
فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔