لاہور،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 7 میں وہ کچھ ہونے کا امکان،جو پہلے کبھی نہ ہوا،دلچسپ ریکارڈز منتظر۔پاکستان سپر لیگ 7 میں کچھ نیا ہونے جارہا ہے۔ایسا کچھ بھی ممکن ہے جو پہلے کبی نہ ہوا ہو،یہ بھی ممکن ہے کہ جو پہلے ہوا۔اس سے بھی بہتر کوئی ریکارڈ قائم ہوجائے۔
لاہور قلندرز کا دھماکا،آسٹریلیا کے آنے سے قبل آسٹریلین کرکٹر کی خدمات حاصل کرلیں
سب سے پہلے تو یہ ملاحظہ ہو کہ ملتان سلطانز نے ایونٹ میں مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس طرح پی ایس ایل 6 کی آخری 2 فتوحات شامل کی جائیں تو یہ اس کی 8 ویں جیت بنتی ہے ۔اسلام آباد کا بھی یہ ریکارڈ ہے لیکن سلطانز کو اگلی کامیابی اس لئے درکار ہے کہ اسلام آباد نے 2018 میں ایک ایونٹ کے مسلسل 7 میچز جیتے تھے۔اس طرح ریکارڈ کی برابری بھی اور ایک قسم کی بہتری مطلب مجموعی طورپر 9 ویں کامیابی کے لئے اسے ایک فتح درکار ہے۔اتفاق سے اگلا میچ جمعہ کو سلطانز کا قلندرز سے ہوگا۔
دوسرا وہ کام ہونے جارہا ہے جو پہلے کبھی نہ ہوا تھا۔پی ایس ایل کے 6 ایڈیشن ہوچکے ہیں۔کراچی کنگز اورپشاور زلمی تمام 6 ایڈیشنز کی فائنل 4 مطلب پلے آف کھیلتی آئی ہیں۔اس بار پی ایس ایل 7 میں دونوں کے حالات پتلے ہیں۔بظاہر یہی دونوں ٹیمیں بیک وقت پی ایس ایل پلے آف سے باہر ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔زلمی کے 6 میچز میں 4 پوائنٹس ہیں۔5 ویں پوزیشن ہے۔نیٹ رن ریٹ بھی خراب ہوگیا ہے۔کنگز نے تو 5 میچزمیں فتح کا کھاتہ ہی نہیں کھولا ہے۔