کراچی ،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
پاکستان سپر لیگ 7 میں ملتان سلطانز نے اپنی طاقت اور اہلیت منوالی ہے،اپنی بائولنگ کے ساتھ اس نے کوئٹہ پر اس وقت وار کیا،جب کپتان سرفراز احمد اوربین ڈکٹ اطمینان سے کھیل رہے تھے۔پھر اس کے بعد جیسے میچ بدلا،رنگ آئے،گئے،آخر کار ڈیوڈ ویلی کے 2 تبال کن اوورز کی وجہ سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے میدان مارلیا،سلطانز کی ایونٹ میں یہ فتوحات کی ہیٹ ٹرک تھی۔
اس کے ساتھ ہی ملتان سلطانز نے ٹاس ہارنے ،میچ ہارنے کی روایت بھی بدل ڈالی،اس نے پہلے بلے بازی کرکے بڑی جیت رقم کی۔7 میچز کے بعد ٹاس کا سکہ اہمیت کھوگیا،گزشتہ سال یہ کام کوئٹہ نے ملتان کے خلاف 13 میچزکے بعد کیا تھا،اس بار ملتان سلطانز نے 7 ویںمیچ میں کوئٹہ کے ساتھ وہی کیا ہے۔
گلیڈی ایٹرز نے 175 رنزکا تعاقب اس اعتماد سے شروع کیا کہ بعد کی بیٹنگ جیت کی ضامن بن چکی ہے۔گزشتہ 2 میچز میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ول سیمڈ اس بار ناکام ہوگئے،انہیں 3 کے انفردای اسکور پر خوشدل شاہ نے شکار کیا،اپنی ہی بال پر کیا خوبصورت کیچ تھا۔29 کے مجموعہ پر احسان علی بھی خوشدل شاہ کے ہاتھوں پویلین لوٹے۔انہوں نے 24 جمع کئے تھے۔
پی ایس ایل 7،ملتان اور کوئٹہ آج آمنے سامنے،سرفراز پھر ٹاس کی بادشاہت ختم کرسکتے
کوئٹہ کے لئے امیدیں کپتان سرفراز اور بین ڈکٹ نے روشن کردیں،دونوں نے تیسری وکٹ پر68 کی شراکت قائم کی۔اس دوران ملتان سلطانز کے فیلڈرز کے ہوش وحواس معطل ہوئے،بائولرز لائن ولینتھ بھول گئے۔13 ویں اوور میں 97 کا مطلب بن رہا تھا کہ ایک اور شو بعد کی بیٹنگ کے نام ہورہا،یہاں سے عمران طاہر نے پرواز پکڑی،اوپر تلے بین ڈکٹ کو 47 اورعاشر قریشی کو صفر پر چلتا کیا۔8 رنزکے اضافہ سے سرفراز احمد غیر ذمہ دارانہ انداز میں خوشدل شاہ کی بال پر ڈیوڈ کو کیچ دے گئے۔
اس سے اگلے اوور میں محمد نواز نے تو کمال ہی کردی،عمران طاہر کو ایسا اونچا شاٹ کھیلنے گئے کہ وکٹ پر ہی اسپن بائولر کو کیچ دیتے یہ جا،وہ جا ہوئے۔کوئٹہ بھنور میں پھنس گیا تھا۔15 ویں اوور میں 108 پر 6 آئوٹ تھے،آخری 18 بالز میں 19 رنزکے اندر 4 بڑی وکٹیں گنوادی تھیں۔
گیم آن تھی،لیول ہے کہ آوازیں تھی،رضوان نے ایک ایسے بائولر کو 17 واں اوور تھمادیا،جن کی کارکردگی اوسط ہوتی ہے۔افتخار احمد نے عمران خان کے اوور میں 3 چھکوں سمیت 24 رنزبٹور کر میچ کا نقشہ ہی بدل ڈالا۔کہاں 4 اوورز میں 50 رنز بچے تھے اور کہاں 18 بالز پر 24 رہ گئے۔
لیول پھر ہوگیا،جب 18 ویں اوور کی دوسری بال پر افتخار احمد 13 بالز پر 30 کرکے وکٹ کیپر کو آسان کیچ دے گئے۔بائولر ویلی تھے،ملتان پھر میچ میں واپس آگیا تھا۔ڈیوڈ ویلی نے پورے اوور میں صرف 1 رن دیا،اب ہدف 12 بالز پر 23 رہ گیا تھا۔شاہ نواز دھانی بال کرنے آئے۔ان کی تیسری بال پرسہیل تنویر نے لیگ سائیڈ پر چھکا دے مارااگلی بال پر سنگل،اب 8 بالز پر 13 اسکور باقی تھا۔3 وکٹیں باقی تھیں۔اگلی بال پر رن آئوٹ نے میچ پھر ملتان کے حق میں کیافالکنر اپنی غلطی سے 18 کے ساتھ لوٹ گئے،اس سے اگلی بال پرسہیل تنویر نے چوکا دے مارا۔اب 6 بالز پر 8 رنز تھے،2 وکٹیں باقی تھیں،میچ گرگٹ کی طرح رنگ بدل رہا تھا،یہ پی ایس ایل 7 کا نہایت سنسنی خیز شو بن گیا تھا۔اپنے گزشتہ اوور میں صرف 1 رن دینے والے ڈیوڈ ویلی آئے اور 2 بالیں گولی کی طرح نکال دیں،۔4 بالز پر 8 رنز باقی تھے،پھر سنسگل بنا،اب سہیل تنویر سامنے تھے۔3 بالز پر 7 رنز باقی تھے۔ویلی نے تنویر کو شاٹ پچ بال کرکے لیگ سائیڈ پر کیچ کروادیا،وہ 13 کرسکے،اب 2 بالز پر 7 رنز ایک وکٹ باقی تھی،اسے کہا جاسکتا ہے کہ لیول ہے۔آخری بال پر نسیم شاہ نے قریب چھکا دے ما را تھا،بائونڈری لائن پر کھڑے فیلڈر ڈیوڈ نے ناقابل یقین کیچ لیا،بائونڈری پر لگنے سے قبل ہوا میں بال اچھالا،پھر کیچ پکڑا۔اس طرح کوئٹہ ٹیم 168 پر آئوٹ ہوگئی،ملتان نے 6 رنز سے ناقابل یقین کا میابی حاصل کرلی۔
ملتان کی جانب سے خوشدل شاہ نے 4 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 3 اور عمران طاہر نے اتنے ہی اوورز میں 24 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔ویلی نے 4 اوورز سے ایک بال کم کرکے 22 رنزکے عوض3 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا۔پاکستان سپر لیگ 7 میں پہلی بار ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن دبائو میں دکھائی دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسے پی ایس ایل 7 کے موجودہ ایڈیشن میں پہلی بار اس لئے پہلے بیٹنگ کرنی پڑی کہ اس کے کپتان محمد رضوان ٹاس ہارگئے۔
ساتھ میں دوسرا کام یہ ہوا کہ ان فارم وکٹ کیپر بیٹر رضوان جلد آئوٹ ہوگئے۔انہیں محمد حسنین نے صفر پر شکار کیا۔ٹیم اب دوسرے بیٹر شان مسعود پر ہی انحصار کرنے پر مجبور ہوگئی۔جب صہیب مقصود اور ریلی روسو دونوں کی اننگ ایک ہی اسکور 21 پر تمام ہوئی۔سلطانز کو یہ فائدہ ضرور ہوا کہ پہلی وکٹ 12،دوسری 62 اور تیسری 108 پر گری۔
ٹم ڈیوڈ نے 28 کی اننگ کھیل کر شان مسعود کو بھرپور سپورٹ دی۔وہ تو 28 پرناٹ آئوٹ ہی آئے۔شان مسعود نے سنچری کا موقع گنوادیا۔4 چھکے،6 چوکے کے ساتھ 56 بالز پر 88 کی اننگ شاندار تھی،جب وہ آئوٹ ہوئے تو 10 بالز باقی تھیں،سلطانز نے 4 وکٹ پر174 اسکور کئے۔محمد حسنین نے 27 اور جیمز فالکنر نے صرف 22 رنز دے کر ایک وکٹ لی،سلطانز کو یہ 8 اوورز بھاری پڑے جس میں صرف 49 اسکور بنائے جاسکے،اس کے علاوہ نسیم شاہ کو 42 اور سہیل تنویرکو 36 کی مار پڑی۔دونوں ناکام گئے۔