| | | | |

پی ایس ایل7،فائنل سے قبل فائنل،قلندرز کا ٹاس،پہلے بیٹنگ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

قذافی اسٹیڈیم لاہور کے سرد موسم میں میدان سج گیا،کرائوڈ کو ہلکے بھیگے موسم میں ایک بہت اعلیٰ تفریح ملنے والی ہے۔بارش کی پیش گوئی موجود ہے۔خطرہ رہے گا۔اچھے کی امید کے ساتھ ٹاس ہوگیا ہے۔پی ایس ایل 7 کا ایلمنٹر 2  ہے۔میزبان لاہور قلندزر اور اسلام آباد کا ٹاکرا ہے۔

ریورس سوئنگ کا خوف،آسٹریلیا کی ڈرامائی نیٹ پریکٹس،عجب گیندوں کا استعمال

ایونٹ میں لاہور ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ فیورٹ ہے لیکن ناک آئوٹ سٹیج میں جس کا دن یاجس کا وقت ہے،اسی کا میچ ہوتا ہے۔دیکھنا یہ ہوگا کہ پریشز والے میچ میں کون کیسے کھیلتا ہے۔

لاہور قلندرز کو کووڈ نے چھیڑا ہے،اس کے منیجر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،باقی کھلاڑی کلیئر ہیں۔ادھر اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے لئے اہم مشن ہے۔ایک رات قبل کا میچ جیت کر اسے خاصا اعتماد ملا ہوگا۔

 لاہور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کردیا ہے۔اس طرح اسلام آباد ٹیم پہلے فیلڈنگ کرے گی۔میچ شروع ہونے والا ہے،خوب جوڑ پڑے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *