ملتان،کرک اگین نمائندہ خصوصی
پی سی بی کے راجہ رمیز راجہ ملتان پہنچ گئے،بڑی خوشخبری سنادی،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ بھی ملتان پہنچ گئے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کے پہلے روز ہی انہوں نے اسٹیڈیم آکر میچ دیکھا۔رمیز راجہ نے وی آئی پی باکس میں بیٹھ کر میچ دیکھا،انہوں نے پہلی اننگ میں ہی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کو جوائن کرلیا تھا۔
ویسٹ انڈیز نے 31 برس بعد ایک روایت الٹ دی،پاکستان کے لئے الارم
رمیز راجہ کے آنے سے پاکستان کرکٹ حکام،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا عملہ اور سکیورٹی پر مامور تمام لوگ الرٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق انتہائی مختصر سے نوٹس ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کو میچ بلکہ سیریز کے قابل بنائے جانے پر رمیز راجہ نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے عملے اور ضلعی انتظامیہ کو شاباش دی،شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس گرمی میں میچز کا انعقاد ،پھر اس کا کھیلنا آسان نہیں ہے،انہوں نے ملتان اسٹیڈیم میں دھوپ میں بیٹھے کرکٹ فینز کے حوصلے اور جنون کوسراہا۔ساتھ میں خوشی کا اظہار کیا ہے کہ اس قدر گرمی میں ملتان میں فینز کا جوش متاثر کن ہے۔
کرک اگین ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے میچ کے شائقین کے جوش کو اس وقت محسوس کیا ،جب گرمی عروج ہر تھی۔رمیز راجہ سمیت سینئر حکام نے اب اس سال نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے شیڈول میچز میں سے چند میچ ملتان کو دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔