| | |

پی سی بی کے نئے چیف ایگزیکٹو کی تقرری،اصلی یا ڈی

لاہور،پی سی بی پریس ریلیز

فیصل حسنین پی سی بی کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر۔وہ جنوری 2022 میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔انہوں نے یوکے سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔فیصل حسنین سپورٹس ایڈمنسٹریشن اور فائنینس میں 35 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں۔اس دوران وہ آئی سی سی کے چیف فنانشل آفیسر اور زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی رہ چکے ہیں۔سوال یہ ہے کہ یہ تقرری اصلی ہے یاڈمی،نام ہی کافی ہے۔

 چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ

میں فیصل حسنین کو بحیثیت چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیملی میں خوش آمدید کہتا ہوںپیشہ ورانہ مہارت کے باعث فیصل حسنین کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کا موقع ملنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔

نئے سی ای او نے کہا ہے کہ میں چیئرمین پی سی بی کی سوچ اور پاکستان کرکٹ کے فینز کی خواہشات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔وہ سٹی گروپ/ سعودی ایمریکین بنک لندن کے فنانشل کنٹرولر بھی رہ چکے ہیں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *