گال،کرک اگین اسپیشل رپورٹ
Twitter Image
سری لنکا کے دینش چندی مل بابر اعظم جیسی تاریخ رقم نہ کرسکے،اگرچہ وہ اہنی جگہ ڈٹے رہے لیکن ان کے ساتھیکھلاڑی پربتھ جے سوریا کی 25 بالز کھیلنے کے بعد 4 کے انفرادی اسکور پر ہمت جواب دے گئی ہے۔سری لنکا کی ٹیم گال ٹیسٹ کے چوتھے روز337 رنزبناکر آئوٹ ہوئی،آخری وکٹ نسیم شاہ نے لی۔یوں کل کے اسکور میں صرف 8 رنزکا اضافہ ہوا۔چندی مل94 کے انفرادی اسکور پر ناقابل شکست گئے،سری لنکن کے یہ بیٹر سنچری تو نہ کرسکے لیکن ٹیم نے یوں سنچری مکمل کی کہ یہ اننگ پورے 100 اوور میں تمام ہوئی۔نسیم شاہ نے 100 ویں اوور کی آخری گیند پر اننگ تمام کی۔پیسر کی اس اننگ میں 24 رنزکے عوض پہلی اور آخری وکٹ تھی۔نواز نے 88 رنز دے کر 5 اور یاسر شاہ نے 122 رنز دے کر3 وکٹیں لیں۔
گال کی چوتھی اننگ اور ہدف،کبھی اتبا بڑا ہدف نہ بنا،پاکستان جیت سکتا؟
یوں پاکستان کو جیت کے لئے 342 اسکور کا ہدف ملا،اس نے بظاہر بااعتماد آغاز کیا ہے۔ابتدائی 11 اوورز میں پیسر کوشان راجیھتا اور اسپنر پربتھ جے سوریا نےا مام الحق کے خلاف 2 خطرناک اپیلیں کیں۔اسپنر پربتھ جے سوریا کی بال پر امپائر نے عبداللہ شفیق کو ناٹ آئوٹ قرار دیا،سری لنکا نے ریویو لے،بیٹریوں خوش قسمت بنے کہ بال لیگ اسٹمپ وکٹ کے لگ رہی تھی،اگر آئوٹ قرار دیا ہوتا یہ آئوٹ تھا،۔
پاکستان نے 15 اوورز کی بیٹنگ میں بناکسی نقصان کے 46 اسکور بنالئے تھے۔یہ قدرے اٹیکنگ کرکٹ ہے،اس کی ہی ضرورت ہوگی۔