Image source Twitter
کرک اگین رپورٹ
یہ ہے ڈبل اسٹینڈرڈ جس کا ذکر اب خود انگلش پلیئرز بھی کرنے لگے ہیں. پاکستان کے معاملے میں ایک جرم کے بعد مجرمانہ خاموشی ہے اور دوسری جانب اپنے مفادات پر پڑنے والی ضرب کا ازالہ 15 دن میں کرلیا گیا ہے کیونکہ جس سے اس کا واسطہ ہے، اتفاق سے اس کے مفادات بھی ویسے ہیں اور پھر کیمپ بھی ایک ہے .
انگلینڈ نے بھارت سے ایک ٹیسٹ میچ لے لیا ہے. یہ میچ اگلے سال انگلینڈ میں ہوگا. بھارت نے دونوں محدود اوورز کرکٹ کے لئے اگلے سال انگلینڈ کا ویسے بھی دورہ کرنا تھا .یہ ٹیسٹ میچ مانچسٹر ٹیسٹ کی جگہ رکھا گیا ہے جو اس ماہ کی 10 تاریخ کو بھارت نے اچانک کھیلنے سے انکار کردیا تھا اور انگلینڈ زخموں پر لوٹ رہا تھا. آئی سی سی میں جانے کی باتیں کی تھیں لیکن 15 ویں ہی روز معاملہ آپس میں طے کر لیا گیا ہے. اس طرح 5 میچز کی سیریز کا فیصلہ اب اگلے سال ہوگا جس میں بھارت کو 1.2 سے سبقت حاصل ہے .
اب آپ دیکھیں کہ دونوں بورڈز نے اپنے خساروں کے حل کے لئے کیا کام کیا.بھارت نے آئی پی ایل بچالی. انگلینڈ کو اپنا ٹیسٹ میچ مل گیا.ادھر اسی انگلینڈ نے پاکستان کے معاملے میں پلیئرز اور حکومت سے پوچھے بغیر دروغ گوئی سے دورہ منسوخ کیا.پھر جھوٹ بے نقاب ہونے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی. اس کی جانب ان کے سابق کپتان مائیکل ایتهرٹن نے آج ٹوئٹ بھی کیا ہے اور انگلینڈ بورڈ کو قصور وار قرار دیا ہے.