| | | | | |

ڈھاکا میں مصروف قومی کرکٹرز کل کراچی میں بائیو سیکیور ببل جوائن کریں گے

ڈھاکا،کراچی:کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم آج بنگلہ دیش میں مصروف ہے اور کل شام اس کے کئی کھلاڑی کراچی میں بائیو سیکیور ببل کو جوائن کریں گے،جہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی تیاری جاری ہے۔

قومی اسکواڈ جمعرات کو ڈھاکہ سے وطن واپس روانہ ہوگا۔اسکواڈ کل صبح 10 بجے ڈھاکہ سے بذریعہ دبئی وطن واپس لوٹے گا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل ارکان کراچی پہنچیں گے۔ٹیم منیجمنٹ سمیت محمد رضوان، شاہین آفریدی، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد نواز اور امام الحق کل شام 6 بجے کراچی پہنچیں گے ۔

پاکستان اننگ کی جیت کی جانب ،بنگلہ دیش کے دوسری اننگ میں بھی 3 آئوٹ

یہ تمام افراد کراچی پہنچ کر بائیو سیکیور ببل کو جوائن کرلیں گےکپتان بابر اعظم، فہیم اشرف، سرفراز احمد، فواد عالم، نعمان علی، زاہد محمود اور عابد علی بھی اسی فلائیٹ پر کراچی پہنچیں گے ۔بابر اعظم 10 دسمبر کو بائیو سیکیور ببل جوائن کریں گے ۔فہیم اشرف اور عابد علی کراچی میں جاری ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کریں گے ۔

اظہر علی، نسیم شاہ، حسن علی، محمد عباس، بلال آصف، کامران غلام اور ساجد خان کل شام 6:30 بجے لاہور پہنچیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *