کراچی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image,PCB
کراچی ٹیسٹ کا آج آغاز،ٹاس اور پہلے بیٹنگ فیصلے کی سابقہ عجب تاریخ،اب کیا ہونے والا۔کراچی ٹیسٹ کا آغاز آج ہوگا۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم اپنے 9 ویں دورہ پاکستان میں کراچی کے مقام پر 9 واں ٹیسٹ ہی کھیلے گی۔1956 سے 2022 آگیا،اس سے کراچی فتح نہ ہوسکا،5 شکستوں کے ساتھ 3 ڈرا میچز اس کا حاصل حصول ہیں۔
پیٹ کمنز کے کراچی ٹیسٹ پچ پر نئے انکشافات،ٹریننگ کے اختتام پر خطاب،رمیز کی تعریف
جمعہ کو کرک اگین نے تسلسل کے ساتھ یہ خبریں بریک کردی تھیں کہ دونوں ٹیموں میں کون کون سلیکٹ ہوگا۔پاکستان فہیم اشرف کی مکمل فٹنس کا جائزہ لے رہا ہے۔اسی طرح حسن علی کو کھلائے جانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔فہیم اشرف بھی ساتھ ہونگے۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن کے لئے دونوں ٹیموں میں یہ میچ اہم فیصلہ کرے گا۔آسٹریلیا پہلے ہی نمبر ون ہے۔پاکستان جیت کر پہلی پوزیشن پر آجائے گا۔ہارنے کی صورت میں وہ دوسرے سے چوتھے نمبر پر جاسکتا ہے۔
کراچی ٹیسٹ،پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں،کون آئوٹ،کون ان
کراچی میں تمام 5 روز موسم گرم اور کرکٹ کے لئے روشن رہے گا۔وکٹ پیسرز اور اسپنرز کو مدد دے گی،بیٹنگ آسان نہیں ہوگی۔میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا۔
آسٹریلیا ٹیم میں 2 اسپنرز نیتھن لائن اور مچل سویپسن ہونگے۔پیس اٹیک پیٹ کمنز،مچل سٹارک اور آل رائونڈر کیمرون گرین پر مشتمل ہوگا۔
آسٹریلیا نے یہاں 1998 کا آخری ٹیسٹ ڈرا کھیلا تھا،پاکستان نے اس کے خلاف 1994 میں آخری بار کراچی میں ایک وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
کرک اگین خبر کی تصدیق، پاکستان کے شکار کے لئے آسٹریلیاکا نیا لیگ اسپنر آگیا
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے ٹاس کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے۔5 بار ٹاس آسٹریلیا جیتا،پاکستان صرف 3 میں فتحیاب ہوا ہے۔پاکستان 1959،1964 اور 1982 کے ٹاس جیتا۔پہلے 2 میچز ڈرا رہے۔تیسرا جس میچ کا ٹاس جیتا،میچ بھی جیتا۔
دوسرا دلچسپ اتفاق یہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کھیلے گئے 8 میچز کے ٹاس کی فاتح ٹیموں نے 8 بار پہلے بیٹنگ کو ہی ترجیح دی۔گویا آسٹریلیا نے 5 بار ٹاس جیت کر پہلے 5 بار بیٹنگ کی پاکستان نے 3 ٹاس جیتے تو وہ بھی پہلے کھیلا،اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس بار بھی ٹاس کی فاتح ٹیم پہلے بلے بازی کرے گی۔
ایسا لگتا ہے کہ اس بار ٹاس کا سکہ بابر اعظم کے حق میں گرے گا،وہ پہلے بلے بازی کرسکتے ہیں۔