| | | | | | |

کراچی کنگز کی قیادت کا ہما بابر اعظم کے سر،کرک اگین کی ایک رات قبل خبر سچ

کرک اگین ،اسپیشل ڈیسک

کرک اگین کا اعزاز،بابر اعظم کے کراچی کنگز کا کپتان بنائے جانے کی خبر 24 بہت پہلے بریک کردی،یہ گزشتہ رات کی بات ہے جب کراچی کنگز کی جانب سے بڑے اعلان کے انتظار میں ہر کوئی سوچ رہا تھا کہ کیا ہوسکتا ہے،کرک اگین نے اپنے ذرائع سے تصدیق کے بعد یہ خبر دی تھی کہ بابر اعظم کراچی کنگز کے کپتان ہونگے۔عماد وسیم کو ہٹادیا جائے گا۔ایسا ہی ہوا۔

پی ایس ایل 7،کراچی کنگز کے کپتان ہٹائے جانے کا امکان

کراچی کنگز نے منگل کی شب باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ قومی کپتان بابر اعظم پی ایس ایل 7 کے 2022 ایڈیشن میں کراچی کنگز کے کپتان ہونگے۔

بابر اعظم نے کہا ہے کہ کراچی کنگز میری فیملی کی طرح ہے،5 سال سے ان کے ساتھ کھیل رہا ہوں۔انتظامیہ نے مجھے کپتان بنانے کا کہا ہے،مجھ پر اعتماد کیا ہے۔کوشش کروں گا کہ 100 فیصد نتائج دوں۔ذمہ داری جب لیتا ہوں۔اسے پوری کرتا ہوں۔

بابر نے کہا ہے کہ ہم نے تو ایک بار ٹائٹل جیت رکھا ہے،اس لئے بھی دوبارہ چیمپئن بننے کی کوشش ہوگی۔ہمارے لئے اہم ترین بات یہ ہے کہ کراچی کنگز کے فینز ہم سے بہت پیار کرتے اور سپورٹ کرتے ہیں،میری خواہش ہے کہ وہ اپنا یہ اعتماد برقرار رکھیں۔ہم اچھے نتائج دیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *