| |

کرکٹ میچ کے دوران اسٹمپ سے موت

میرپور،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ میچ کے دوران اسٹمپ سے موت.سکول ٹیچر کو کرکٹ میچ کے دوران وکٹ سے مارپڑگئی۔اسکول ٹیچر 2 روز تک ہسپتال میں زندگی کی جنگ لڑتے ہارگئے۔واقعہ بنگلہ دیش میں پیش آیا ہے۔

واقعہ کالج گرائونڈ میں پیش آیا،جہاں 10 ویں جماعت کے طالب علم نے اچانک حملہ کرکے انہیں شدیدزخمی کردیا۔پرنسپل اسکول کے مطابق سٹوڈنٹ نے میچ کے دوران وکٹ سے انہیں مارنا شروع کردیا۔وہ اس وقت میچ دیکھنے کے لئے موجود تھے۔

رضوان شان مسعود کے مقابل کھڑے ہوگئے،جنگ جاری

اتپل کمار سرکار سراج گنج کے اولاپارہ کے رہنے والے تھے، وہ ساور کے انعام میڈیکل کالج ہسپتال میں فوت ہوگئے ہیں۔اشولیہ پولیس سٹیشن کے سب انسپکٹر عماد الحق نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے شہید سہروردی میڈیکل کالج ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

اتپل کالج میں سیاسیات کے لیکچرر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ وہ ادارے کی ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔

وہ اپنے خاندان کے ساتھ ڈھاکا کے میرپور میں رہتے تھے۔ انہوں  نے چٹاگرام یونیورسٹی سے گریجویشن کیا اور وہاں سے ماسٹرز بھی کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *