| | | | |

رضوان شان مسعود کے مقابل کھڑے ہوگئے،جنگ جاری

ہوو،کرک اگین رپورٹ

رضوان شان مسعود کے مقابل کھڑے ہوگئے،جنگ جاری۔اب مقابلہ پڑا ہے۔کائونٹی کرکٹ میں 1000 فرسٹ کلاس رنزبنانے والے شان مسعود اور ان کے ہم وطن محمد رضوان میں۔اتفاق سے فرسٹ کلاس کرکٹ کا دلچسپ میچ جاری ہے،جہاں ڈربی شائر کے لئے کھیلنے والے شان مسعود پہلی اننگ میں 46 رنزکرسکے تھے لیکن ان کی ٹیم نے551 رنز8 وکٹ پرا ننگ ڈکلیئر کرکے بڑا ٹوٹل سجایا ہے۔

پاکستان کی پوزیشن گئی،انگلینڈ کا نیاریکارڈ کون سا،ٹیسٹ ٹیبل اپ ڈیٹ

مقابلہ میں محمد رضوان کی ٹیم سسیکس ہے۔اس نے21 پر2 وکٹ کھونے کے بعد سروائیو کیا ہے اور دوسرے روز کے خاتمہ تک 3 وکٹ پر142 اسکور بنالئے تھے۔پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر ہاف سنچری مکمل کرکے 54 رنزپر کھیل رہے تھے۔110 بالز کا سامنا کرنے والے رائٹ ہینڈ بیٹر نے 10 چوکے رسید کئے۔

یوں محمد رضوان کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ ایک لمبی اننگ کھیل کر نہ صرف شان مسعود بلکہ ان کے کیمپ میں موجود سابق پیڈ کوچ مکی آرتھر کی توجہ لیں،ساتھ میں ٹیم کو مشکل سے نکالیں۔پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے لئے بھی ون ڈائون پوزیشن کا اپنا کیس مضبوط کریں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *