راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
Getty images,file photo
کورونا کا پاک آسٹریلیا سیریز پر حملہ جاری،فواد کا ٹیسٹ مثبت،پہلے میچ سے باہر۔جوں جوں پاکستان اور آسٹریلیا کی تاریخی سیریز کا وقت قریب آرہا ہے،اسی طرح جوش وجذبہ ہے تو ساتھ میں مسائل بھی آڑے آرہے ہیں۔پہلے بھارتی شہری کی جانب سے سوشل میڈیا دھمکی ہائی لائٹ ہوئی تو اس کے بعد قومی کھلاڑیوں کےا ن فٹ ہونے اور پھر حارث رئوف کے کووڈ ٹیسٹ مثبت ہونے کی بڑی خبر آئی ،اب ایک اور بڑی نیوز ہے۔
پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلیا کے لئے عارضی اسپن بائولنگ کوچ کی ذمہ داری سنبھالنے والے فواد احمد کا کوڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
پہلا ٹیسٹ،آسٹریلیا کی حتمی الیون طے،واضح ہنٹ مل گیا
فواد احمد پاکستان سپر لیگ 7 میں شریک تھے،جب تک ایونٹ ختم ہوا،وہ ٹھیک تھے،انہوں نے روز قبل پیر کو اسلام آباد رپورٹ کی تھی،ان کا آج بدھ کوکوڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
آسٹریلیا کے لئے 5 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے فواد احمد 5 روز کے لئے آئی سولیٹ کردیئے گئے ہیں۔اس طرح پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میں ان کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔
راولپنڈی ٹیسٹ،پچ کے بارے میں نیتھن لائن بول اٹھے
کووڈ نے آسٹریلین کیمپ کے رخ کی کوشش کی ہے لیکن پی سی بی کا کہنا ہے کہ مہمان کھلاڑیوں اور سپورٹنگ سٹاف کا روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ ہورہاہے۔۔ابھی تک بینادی مبران ٹھیک ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔