کولمبو،ڈھاکا:کرک اگین رپورٹ
کورونا کرکٹ سے پھر کھیلنے لگا،اہم کھلاڑی کو چپک گیا،ٹیسٹ میچ سے باہر۔کورونا کا سخت گرمی میں کرکٹ پر بڑا وار،ایک نامور کھلاڑی ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگیا ہے۔یہ ایک حیران کن بات ہے لیکن ایسا ہوگیا ہے۔دنیا اس وقت کورونا فری ہونے کے احساس درست انداز میں کررہی نہ پائی تھی کہ یہ خبر آگئی۔کرکٹ بورڈز اب تو بائیو سیکیور ببل فری کرکٹ سیریز کرنے کا سوچ رہے تھے کہ بڑی خبر نے چونکادیا ہے۔
اڈانی اسپورٹس لائن کی انقلابی لائن،ٹی 20 فلیگ شپ لیگ میں مالکانہ حقوق حاصل
سری لنکا کرکٹ ٹیم2 میچز کی ٹیسٹ سیریز کے لئے بنگلہ دیش پہنچ چکی ہے،جہاں 15 مئی سے پہلا میچ شروع ہوگا۔اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کے اہم رکن شکیب الحسن کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،اس کے بعد دوسرا ٹیسٹ لیاگیا،نتیجہ پھر بھی نہیں بدلا،نتیجہ میں وہ پہلے ٹیسٹ میچ کے اسکواڈ سے الگ کردیئے گئے ہیں۔ان کے متبادل کا اعلان نہیں ہوا ہے۔
میزبان ٹیم کے لئے یہ اس لئے بھی پریشانی کی بات ہے کہ ان کی ٹیم میں مہدی حسن اور تسکین احمد بھی شامل نہیں ہیں۔گزشتہ سال پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے بعد سے شکیب اپنے ملک کے لئے 5 ویں ٹیسٹ میچ سے باہر ہیں۔اس سال کے شروع میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے دورے سے انکار کردیا تھا،پھر جنوبی افریقا کے خلاف بھی نہیں کھیلے تھے۔شکیب الحسن کے حوالہ سے بنگلہ دیش بورڈ میں بھی مختلف آرا پائی جاتی ہیں۔