| | | | | |

پاکستان کی ایک سیریز ختم،ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے متعلق احسان مانی کا بڑا بیان

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کی ایک سیریز ختم،ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے متعلق احسان مانی کا بڑا بیان۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایک سیریز ختم کردی گئی ہے۔ایک روزہ میچز منسوخ ہوگئے ہیں۔پی سی بی نے اس کی آفیشل تصدیق تو نہیں کی ہے لیکن میڈیا ذرائع نے یہی دعویٰ کیا ہے۔ادھر سابق پی سی بی چیئرمین احسان مانی کا عمران خان کے ویژن ڈیپارٹمنٹل کرکٹ سسٹم ختم کرنے کے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔

عباس کی میچ میں 9 وکٹیں،عامر کی ٹیم ناکام،اظہر علی بحال

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے اس سال سری لنکا کا دورہ کرنا ہے،شیڈول میں 2 ٹیسٹ میچز اور 3 ایک روزہ میچز شامل تھے۔سری لنکا کرکٹ بورڈ کی درخواست پر پاکستان نے 3 ون ڈے میچز ختم کرنے کی آپشن قبول کرلی ہے۔یہ محدود اوورز کی سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل نہ تھی،اس لئے ختم کی گئی ہے،ادھر سری لنکا کو اپنے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم سمیت کئی مسائل کا سامنا تھا،اب دونوں ٹیمیں صرف 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز کھیلیں گی۔یہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔

نیوز ایجنسی کے مطابق ادھر سابق وزیر اعظم عمران خان کے دورمیں پی سی بی کے چیئرمین رہنے والے احسان مانی نے آج ایسے موقع پر بیان دیا ہے جب وہ خود بھی چیئرمین پی سی بی نہ رہے،عمران خان جنہوں نے ان کو مقرر کیا تھا،وہ بھی وزیر اعظم نہیں ہیں۔مانی نے کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ سسٹم ایک فراڈ تھا،اس سے مخصوص لوگ فائدہ اٹھاتے تھے۔عمران خان کا فیصلہ درست تھا،ان کا محکمہ جاتی کرکٹ سسٹم اڑانے کا ویژن مکمل درست ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں اہم ہے،جب ملک میں دوبارہ کرکٹ کا پرانا نظام بحال کرنے کی بات ہورہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *